میڈرڈ، 08 مئی (یو این آئی) اسپین کے نوجوان سنسنی کارلوس الکاراز نے میڈرڈ اوپن کے مردوں کے سنگلز فائنل میں جرمنی کے جان لینارڈ اسٹرف کو شکست دے کر رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ مقام حاصل کر لیا ہے ۔گزشتہ ہفتے اپنی سالگرہ منانے والے الکاراز نے اتوار کے فائنل میں اپنے جرمن حریف کو 6-4، 3-6، 6-3 سے شکست دی۔اس جیت سے الکاراز ہفتے کے آخر میں عالمی نمبر 1 پر واپس آئے گا۔ تاہم اسے جیت کے لیے اسٹرف کے خلاف سخت جدوجہد کرنا پڑی۔الکاراز نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے فائنل کا آغاز اسٹرف کی سرو کو توڑ کر کیا،
لیکن جرمن نے ڈرنے سے انکار کر دیا اور برابری کی کوشش میں سخت مقابلہ کیا۔ اسٹرف سیٹ کے آخری گیم میں 40-0 سے آگے چلا گیا، لیکن الکاراز نے گیم اور سیٹ دونوں جیتنے کے لیے شاندار واپسی کی۔اسٹرف نے دوسرا سیٹ جیت کر الکاراز کی حمایت کرنے والے تماشائیوں کو مختصر طور پر پرسکون کر دیا، لیکن اس کی تھکاوٹ نے الکاراز کو تیسرے سیٹ میں واپس آنے کا موقع فراہم کیا اور اسپینش کھلاڑی نے اسے بھناتے ہوئے جیت حاصل کی۔الکاراز نے میچ کے بعد کہاکہ ‘‘میں نے اس میچ کے کچھ حصوں سے لطف اندوز ہوئے ۔ یہ ایسی چیز ہے جس کا آپ کو تجربہ کرنا ہی ہوتا ہے ۔’’
دورہ آسٹریلیا کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا
نئی دہلی۔ (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے پیر کو آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں 18 مئی سے شروع ہونے والی تین میچوں کی سیریز کے لیے 20 رکنی قومی خواتین ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا اے کے خلاف بھی دو میچ کھیلے گی۔ یہ دورہ ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز سے قبل ٹیم کی تیاریوں کا حصہ ہوگا۔ہندوستانی ٹیم کی قیادت سرکردہ گول کیپر سویتا پونیا کریں گی جنہیں حال ہی میں ہاکی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ دیپ گریس ایکا نائب کپتان کے طور پر ان کا ساتھ دیں گے ۔بیچو دیوی کھاری بم ٹیم کے دوسرے گول کیپر ہیں، جبکہ دیپ گریس ایکا کے علاوہ نکی پردھان، اشیکا چودھری، ادیتا اور گرجیت کور کو بطور ٖڈیفنڈر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔نشا، نوجوت کور، مونیکا، سلیمہ ٹیٹے ، نیہا، نونیت کور، سونیکا، جیوتی اور بلجیت کور ہندوستانی ٹیم کی مڈ فیلڈر ہوں گی۔ وندنا کٹاریا، لال ریم سیامی، سنگیتا کماری اور شرمیلا دیوی ٹیم کی فارورڈ لائن کا انتظام کریں گی۔ٹیم کے انتخاب پر ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ جینیک شاپ مین نے کہاکہ "ہم دو شدید تربیتی بلاکس کے بعد بین الاقوامی پرفارمنس میں واپسی کے لیے پرجوش ہیں۔
آسٹریلیا ایک مضبوط حریف ہے جو تیز رفتار حملہ آور ہاکی کھیلنا پسند کرتا ہے ۔”انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ہمارے لیے ایک بڑا امتحان ہوگا اور ہم اپنے دفاعی لائن کو برقرار رکھتے ہوئے فارورڈ لائن پر ان کی رفتار کو برابر کرنے کی کوشش کریں گے ۔”ہندوستان 18، 20 اور 21 مئی کو آسٹریلیا سے اور 25 اور 27 مئی کو آسٹریلیا ‘اے ’ سے کھیلے گا۔ ایڈیلیڈ کا میٹ اسٹیڈیم پانچوں میچوں کی میزبانی کرے گا۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
پاکستان بڑے اسٹیج پر ایک بار پھر ناکام
کولمبو میں سراج کا ‘راج، ہندوستان آٹھویں بار ایشیا کپ چیمپئن