رام کی نگری میں وزیر اعظم کاپرتپاک خیرمقدم،متعدد پرجیکٹوں کاافتتاح
اجودھیا۔(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں معروف بہ رام نگری کی رونق آج کئی گنا بڑھا گئے۔مودی اپنے خصوصی طیارے سے ہفتہ کی صبح اجودھیا کے نو تعمیر شدہ مہارشی والمیکی بین الاقوامی ائیر پورٹ پر پہنچے اور وہاں سے اجودھیا کے دھرم پتھ اور رام پتھ پر روڈ شو میں شامل ہوئے۔ اجودھیا آمدر پر مودی کا سادھو سنتوں نے روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا۔
روڈ شو کے دوران ہزاروں اجودھیا مکین نے وزیر اعظم کا پھولوں کی بارش کر کے استقبال کیا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشو پورساد موریہ اور برجیش پاٹھک، مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو اور ریاستی حکومت کے متعدد وزراء و اعلی افسران بھی وزیر اعظم کے ساتھ موجود تھے۔وزیر اعظم اجودھیا دھام اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے اجودھیا دھام ریلوے اسٹیشن اور نو تعمیر شدہ مہارشی والمیکی بین الاقوامی ائیر پورٹ کا افتتاح کرنے کے ساتھ ہی اجودھیا۔ دہلی وندے بھارت اور دہلی دربھنگہ امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا افتتاح اور شہری ترقیات و تزئین کاری کی تقریبا 15 ہزار 700 کروڑ روپئے کے متعدد پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں اجودھیا اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ترقی کے لئے تقریبا 11 ہزار 100کروڑ روپئے کے پروجکٹ اور پورے اترپردیش میں متعدد پروجکٹوں سے متعلق تقریبا 4600 کروڑ روپئے کے پروجکٹ شامل ہیں۔اجودھیا میں شری رام جنم بھومی مندی کی تعمیر کا پہلا مرحلہ تقریبا پورا ہونے والا ہے۔ اور سوریہ نارائن کے اترائین ہوتے ہی رام لاال کے نئے وگرہ کی جنم بھومی کے گربھ گرہ میں قیام کا انوشٹھان شروع ہوگا۔ اور بدست وزیر اعظم 22 جنوری کو رام للا کے نئے وگرہ کی پران پرتشٹھا ہوگی۔وزیر اعظم کے پیش نظر اجودھیا میں جدید عالمی سطح کی بنیادی ڈھانچے کا فروغ کرنا، کنکٹی وٹی میں بہتری کرنا اور شہر کے مستحکم تاریخ اور وراثت کے مطابق شہری سہولیات کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔
از سرے نو تعمیرشدہ اجودھیا ریلوے دھام اسٹیشن کا پہلا مرحلہ 240 کروڑ روپئے سے زیادہ کے اخراجات سے فروغ دیا گیا ہے۔ تین منزلہ جدید ریلوے اسٹیشن کی عمارت لفٹ، ایسکیلیٹر، فوڈ پلازہ، پوجا کی ضروریات کے لئے دوکانیں، کلاک روم، چائلڈ کیئر روم ، ویٹنگ حال جیسے سبھی جدید سہولیت سے لیس ہے۔اجودھیا دھام جنکشن ریلوے اسٹیشن پر ایک پروگرام میں وزیر اعظم ملک میں سپر فاسٹ مسافر ٹرینوں کی ایک نئے کلاس، امرت بھارت ایکسپریس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس نئے ٹرین سیٹ کی دو خدمات دربھنگہ۔ اجودھیا ۔آنند ویہر ٹرمنل امرت بھارت ایکسپر یس اور مالدا ٹاؤن۔ سر ایم، وشیشوریا ٹرمنس (بنگلورو)ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ امرت بھارت ایکسپریس ٹرین نان۔اے سی ڈبوں والی ایک ایل ایچ بی پش پل ٹرین سیٹ ہے۔مودی نے چھ نئی وندے بھارت ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی جن میں ماتا ویشنو دیوی کٹرا، نئی دہلی وندے بھارت ایکسپریس، امرت سر۔ دہلی وندے بھارت ایکسپریس، کویم بٹور۔ بنگلورو چھاونی وندے بھارت ایکسپریس، منگلور ۔ مڑگاؤں وندے بھارت ایکسپریس، جالنا ۔ممبئی وندے بھارت ایکسپریس اور اجودھیا ۔آنند ویہار ٹرمنل وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں۔وزیر اعظم نے اترپردیش میں ریل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے 2300 کروڑ روپئے کی تین ریلوے پروجکٹ بھی قوم کو معنون کیا۔ ان پروجکٹوں میں روما چکیری، چندیری تیسری لائن پروجکٹ، جونپور۔ اجودھیا ۔بارہ بنکی ڈبلنگ پروجکٹ کے جونپور۔تلسی نگر، اکبر پور، اجودھیا، سوہاول۔پٹرنگا اور صفدر گنج۔ ریسولی سیکشن اور ملہور ڈالی گنج ریلوے سیکشن کی ڈبلنگ اور الکٹریفکیشن پروجکٹ شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج پکا گھر صڑف رام للا کو ہی نہیں بلکہ پکا گھر ملک کے چار کروڑ غریبوں کو بھی ملا ہے۔ آج کا ہندستان اپنے تیرتھوں کو بھی سنوار رہا ہے۔ وہیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی چھایا ہوا ہے۔اس طرح، وزیر اعظم نے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر میں نئی مورتی کی پران پرتشٹھا اور پرانے وگرہ کی بحالی سے قبل شہر کی رونق کو بڑھا دیا۔شہر کی پرانی سڑکوں کی توسیع اور تزئین کار ی سے اجودھیا کی تصویر بدل گئی۔ شہر کی سڑکوں پر پرکشش اسٹریٹ لائٹس، دیواروں پر یکساں پینٹنگ، رامائن کی کہانیوں کی عکاسی نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی