Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

THIRUVANANTHAPURAM, AUG 31 (UNI)- Foreign tourists in search of favourite books at an old books store on the pavements of Thiruvananthapuram on Thursday. UNI PHOTO-18U

اجمیر میں قومی کتاب میلہ 13 اپریل سے

اجمیر۔ (یو این آئی) راجستھان کے اجمیر میں نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے آئندہ 13 اپریل سے قومی کتاب میلہ منعقد کیا جائے گا۔ ضلع کلکٹر وشوموہن شرما نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ نو روزہ کتاب میلے کے ذریعے نوجوان اور نئے ووٹروں کو پولنگ کیلئے آمادہ کیا جائے گا۔

 

یہ میلہ صبح گیارہ بجے سے آٹھ بجے تک تمام لوگوں کے لئے کھلا رہے گا۔ ساتھ ہی اسکول کے بچوں کے لئے اس میں علاحدہ وقت مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر این بی ٹی کے اہلکار مینک سروليا نے بتایا کہ تعلیم اور ثقافت کے فروغ کے لئے فعال این بی ٹی کی جانب سے دنیا بھر میں 300 سے زائد کتاب میلے منعقد کئے جا چکے ہیں۔ این بی ٹی کے پاس اپنی پندرہ موبائل وین یونٹ ہے، جو مختلف مقامات کا سفر کر کے تعلیم اور ادب کا شعور بڑھانے کا کام کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس میلے کے دوران مقامی ادیبوں، پبلشروں اور ان کی کتابوں کو 80 فیصد اہمیت دی جائے گی جبکہ بیس فیصد شرکت ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے ادیبوں اور پبلشروں کے لئے رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میلے کے دوران ہندی، انگریزی، راجستھانی، برہم اسکرپٹ کی کتابوں کی نمائش ہوگی جنہیں قارئین کو کم قیمت پر فراہم کیا جا ئے گا۔ میلے میں تقریبا 150 پبلشروں کی کتابيں نمائش پر ہو گی۔
اجمیر کے بعد یہ کتاب میلہ ہماچل پردیش میں لگایا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع الیکٹورل افسر مسٹر شرما نے انتخابات کے پیش نظر منعقدہ پروگرام کے تحت آرٹسٹ رام ولاس جانگھڑ اور ساتھیوں کی طرف سے ووٹنگ کی حوصلہ افزائی کے لئے دس گیتوں کا ایک البم بھی لانچ کیا۔