Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

یو پی میں دو برس کی حکومت میں کوئی فساد نہیں ہوا

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیش کیا رپورٹ کارڈ، کسانوں کا قرض معاف کردور کی پریشانی

لکھنؤ(نامہ نگار)۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ انکی دو برس کی مدت کار میں ریاست میں کوئی بھی فساد نہیں ہوا۔ یوگی نے اپنی حکومت کے دو برس مکمل ہونے کے موقع پر اپنا رپورٹ کارڈ پیش کیا۔اور پریس کانفرنس کر اپنی حکومت کی کامیابیاں گنائیں۔ وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ان کی مدت کار کے دوران ریاست میں ایک بھی فساد نہیں ہوا ہے۔ ہماری حکومت نے گزشتہ 10 سال سے زیادہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں پہلے کسان پریشان تھا لیکن ہماری حکومت نے کسانوں کا قرض معاف کیا۔

وزیر اعلی یوگی نےاس دوران کانگریس، سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی پر جم کر نشانہ لگایا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کانگریس نے آزادی کے بعد ریاست میں سب سے زیادہ حکمرانی کی۔ کانگریس راج میں یو پی بیمارو ریاست بنا تھا۔ 1990 کے بعد سے ایس پی- بی ایس پی حکمرانی رہی، اس دوران ریاست کے اندر قتل، لوٹ اور فساد ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت بنی، تب کسان قرض میں دبا تھا۔ لیکن ہماری حکومت نے کسانوں کی قرض معافی کی۔
وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ ریاست کے گنا کسانوں کے حالات بدحال ہو گئے تھے، ان کی بقایا رقم کی ادائیکی نہیں ہوئی تھی۔ ریاست کے اندر پوری طرح سے افراتفری کی صورت حال ہو گئی تھی۔ ایسے حالات میں ہم پر ریاست کی ذمہ داری آئی تھی۔ ہم نے 24 مہینہ میں ریاست کی ان تصاویر کو بدلنے کی کوشش کی، جس کے اوپر کئی بدنما داغ لگے تھے۔وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ایک بھی فساد نہیں ہوا۔ آج ہمیں خوشی ہو رہی ہے کہ یہ وہی ریاست ہے، جس کی پہچان فسادات سے ہوتی تھی، لیکن 24 ماہ کی مدت کار کو پورا کرنے کے بعد ہم نے اس کی پہچان بدلنے کا کام کیا۔