Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

یو پی میں بھی شراب کی قیمتیں آسمان پر

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ

لکھنؤ۔ یو پی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے دہلی حکومت کی راہ پر چلتے ہوئے آج شراب کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کووڈ 19کے پیش نظر معیشت کو پٹری پر واپس لانے کے لئے اٹھایا گیا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں آج منعقد کابینہ کی میٹنگ میں مذکورہ فیصلوںکو رضا مندی دے دی گئی۔ فیصلہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں اب دو روپے فی لیٹر اور ڈیزل میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو جائے گا۔ ا سکے علاوہ دیسی قراب کی قیمت بھی پانچ روپے بڑھا دی گئی ہے۔علاوہ ازیں میڈیم اور پریمیم کوالٹی کی شراب مں 20روپے سے 400روپے تک کا بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔پریمیم شراب کی 180 ایم ایل کی بوتل 20روپے، 500 ایم ایل کی بوتل 30روپے اور اس سے زیادہ کی بوتل پر 50روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
کابینہ میں لئے گئے فیصلوں کی اطلاع کابینہ وزیر سریش کھنہ نے نامہ نگاروںکو دی۔ کابینہ وزیر نے کہا کہ لاکل ڈائون کی وجہ سے حکومت کے ٹیکس کلیکشن میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔ہماری معاشی حالت بھی اس مہینے کمزور رہی ہے۔ اسے پیش نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ہماری مانگ 12141 کروڑ تھی جسکے لئے وسائل کا مہیا کرانا نہایت ضروری تھا۔ انگریزی شراب کے نامور ب رانڈوں میں زبردست اضافہ کیا گیا ہے۔ انگریزی شراب کی 180ایم ایل کی بوتل پر 100روپے، 500ایم ایل کی بوتل پر 200روپے اور اس سے زیادہ کی بوتل پر 400روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
کابینہ نے اپنے ایک دیگر اہم فیصلہ میں اتر پردیش عوامی صحت اور وبائی امراض کنٹرول قانون 2020کو بھی منظوری دے دی ہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد صحت ملازمین ، صفائی ملازمین اور پولیس اہلکاروں سے بدسلوکی، مار پیٹ پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس قانون کے تحت صحت ملازمین ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، پولیس اہلکاروں اور صفائی ملازمین اور حکومت کی جانب سے تعینات کئے گئے کسی بھی کورونا مجاہد سے مار پیٹ یا بدسلوکی پر چھ مہینے سے لے کر سات سال تک کی سزا ہوگی۔ اسکے ساتھ ساتھ 50ہزار سے لے کر پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

 

www.kaumikhabrein.com