Ipoh: Indian hockey team member Mandeep Singh in action during their last round of Robin League match against Poland at the 28th Sultan Azlan Shah Cup 2019, in Ipoh Malaysia, Friday, March 29, 2019. India defeated Poland 10-0. (PTI Photo) (PTI3_29_2019_000080B)
ایپوہ۔ (یو این آئی ) ورون کمار اور مندیپ سنگھ کے 2-2 گولوں کی مدد سے پانچ بار کی چمپئن ہندستان نے پولینڈ کو جمعہ کو 10-0 سے شکست دے کر 28 ویں سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنا مضبوط سلسلہ برقرار رکھا۔ہندستانی ٹیم پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی تھی اور اس نے آخری راؤنڈ رابن لیگ میچ میں پولینڈ کو دھو ڈالا۔
من پریت سنگھ کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کا ہفتہ کو فائنل میں جنوبی کوریا سے مقابلہ ہوگا۔ ہندستان اس ٹورنامنٹ میں نو سال بعد ٹائٹل کی تلاش میں ہے ۔ ہندستان نے آخری بار یہاں 2010 میں خطاب جیتا تھا۔ہندستان کی اس یکطرفہ جیت میں وویک ساگر پرساد نے پہلے ، سمیت کمار (جونیر ) نے ساتویں، ورون کمار نے 18 ویں اور 25 ویں، سریندر کمار نے 19 ویں، سمرنجیت سنگھ نے 29 ویں، نیل کانت شرما نے 36 ویں، مندیپ سنگھ نے 50 ویں اور 51 ویں اور امت روھداس نے 55 ویں منٹ میں گول کئے ۔مندیپ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ مندیپ ٹورنامنٹ میں دوسری بار مین آف دی میچ بنے ۔ وہ ٹورنامنٹ میں اپنے گولوں کی تعداد سات پہنچا کر ٹاپ اسکورر بنے ہوئے ہیں جبکہ ورون کے اب تک پانچ گول ہو چکے ہیں۔ ہندستان کے پہلے اور ساتویں منٹ کے گولوں میں مندیپ کے شاندار پاس کا اہم کردار رہا۔ ہندستان نے اپنا دبدبہ بنائے رکھتے ہوئے ایک کے بعد ایک گول کئے اور آدھے وقت تک 6-0 کی برتری حاصل کرلی۔ ہندستان نے دوسرے ہاف میں کل چار گول داغے اور میچ کا اختتام 10 گولوں کے ساتھ کیا۔ ہندستان کے اب تک ٹورنامنٹ میں 24 گول ہو چکے ہیں اور اس نے صرف چھ گول کھائے ہیں۔ ہندستان کی پانچ میچوں میں یہ چوتھی جیت رہی اور اس نے اپنے فائنل کے مخالف کوریا کے ساتھ ڈرا کھیلا تھا۔ دوسری طرف پولینڈ کو مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے خلاف اپوزیشن ٹیموں نے 25 گول داغے ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی