بیراٹ نگر۔ (یو این آئی ) ہندوستانی خواتین فٹ بال ٹیم نے اپنا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے میزبان نیپال کو جمعہ کو 3-1 سے شکست دے کر مسلسل پانچویں مرتبہ سیف خواتین فٹ بال چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔ہندستان نے اس خطابی جیت سے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اپنا مضبوط سلسلہ 23 میچ پہنچا دیا ہے ۔ ہندستان کی جیت میں ڈالما چھببر، گریس ڈاگمئي اور متبادل کھلاڑی انجو تمانگ نے گول داغے ۔
ہندستانی ٹیم نے پورے میچ میں اپنا دبدبہ بنائے رکھا اور نیپال کو واپسی کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ہندستانی خاتون ٹیم نے آغاز سے ہی میزبان ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا، اگرچہ ہندستانی گول کیپر ادتی چوہان نے 14 ویں منٹ میں منجلي کمار کے شاٹ پر شاندار دفاع کیا۔ اس کے تین منٹ بعد سنجو کا طاقتور شاٹ کو نیپال کی گول کیپر نے بچا لیا۔ ہندستان کے لیے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کے خلاف گول کرنے کا آغاز کرنے والی ڈالما نے فائنل میں بھی ہندوستان کا پہلا گول داغا۔ 26 ویں منٹ میں ملی فری کک پر ڈالما کا 30 گز کے فاصلے سے لیا گیا طاقتور شاٹ نیپالی گول کیپر کو چھکا گیا۔ رتن بالا دیوی چھ منٹ بعد ہندستان کی برتری کو دگنا کر سکتی تھی لیکن ان کے شاٹ کو نیپالی گول کیپر نے بچا لیا۔میچ کے 34 ویں منٹ میں سبترا نے ہیڈر سے نیپال کے لیے برابری کا گول کر دیا۔ پہلے ہاف کے انجري وقت میں ادتی نے سبترا کی ایک اور کوشش کو بچا یا۔ دوسرے ہاف میں سنجو اور رتن بالا نے شاندار رفتار دکھاتے ہوئے بار بار نیپال کے باکس میں نقب لگائی اور اس کا فائدہ 63 ویں منٹ میں مل گیا۔ سنجو کے پاس پر گریس نے ہندوستان کا دوسرا گول داغ دیا۔ ہندستانی کوچ میمول راکی نے انجو تمانگ کو دوسرے ہاف میں سندھیا کی جگہ اتارا اور انجو نے 78 ویں منٹ میں ہندستان کا تیسرا گول کرتے ہوئے کوچ کے فیصلے کو صحیح ثابت کر دیا۔ ہندستان نے اپنی دو گول کی برتری کو آخر تک برقرار رکھتے ہوئے پانچویں مرتبہ سیف ٹرافی جیت لی۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی