Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Mumbai: Mumbai Indians (MI) player Hardik Pandya celebrates after claiming the wicket of MS Dhoni during the Indian Premier League 2019 (IPL T20) cricket match between Mumbai Indians (MI) and Chennai Super Kings (CSK) at Wankhede Stadium in Mumbai, Wednesday, April 3, 2019. (PTI Photo/Mitesh Bhuvad)(PTI4_3_2019_000237B)

گزشتہ سات ماہ بہت مشکل تھے : ہردک پانڈیا

ممبئی۔ (یو این آئی )ممبئی انڈینس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہوئے آئی پی ایل میچ میں تابڑتوڑ اننگز کھیلنے اور تین وکٹ لینے والے آ ل راؤنڈر ہردک پانڈیا نے کہا ہے کہ گزشتہ سات ماہ ان کے لئے بہت مشکل رہے تھے ۔ہردک نے بدھ کو چنئی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آٹھ گیندوں پر ناٹ آوٹ 25 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور بولنگ میں بھی تین وکٹ حاصل کرتے ہوئے ممبئی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس آل راؤنڈ کارکردگی کے لئے انہیں مین آف دی میچ بھی منتخب کیا گیا تھا۔ہردک نے میچ کے بعد کہاکہ ٹیم کی جیت میں تعاون کرنا انتہائی اچھا لگتا ہے ۔ یہ ایک شاندار احساس ہے ۔ گزشتہ چند ماہ کو یاد کرتے ہوئے ہردک نے کہاکہ یہ وقت میری زندگی کا سب سے مشکل دور تھا۔

گزشتہ سات مہینوں میں میں نے کچھ ہی مقابلے کھیلے تھے ۔ میں نے اس دوران بلے بازی کی خوب مشق کی اور میرے کھیل بہتر بھی ہوا۔ ٹیم سے باہر رہنے کے دوران میں نے اپنے کھیل پر محنت کی اور مجھے اس کا فائدہ مل رہا ہے ۔ جب آپ گیند کو زبردست طریقے سے مارتے ہیں اور ٹیم کو جتاتے ہیں تو اس کا احساس الگ ہی ہوتا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ایشیا کپ کے دوران ہردک کو پیٹھ میں چوٹ لگ گئی تھی جس کے سبب ان کا آسٹریلیا میں ٹوئنٹی -20 اور ٹیسٹ سیریز کے لئے انتخاب نہیں ہوا تھا۔ اگرچہ چوتھے ٹیسٹ مقابلے کے لئے ہردک کو منتخب کر لیا گیا تھا لیکن انہیں آخری الیون میں جگہ نہیں ملی تھی اور اس دوران وہ مشروبات لے کر میدان میں آتے تھے ۔ہردک کو جنوری میں ایک ٹی وی شو میں خواتین کو لے کر متنازعہ تبصرہ کرنے کے سبب لوکیش راہل کے ساتھ معطل کر آسٹریلیا دورے سے وطن بلا لیا تھا۔ ان کے اس تبصرہ کی ڈریسنگ روم سمیت عام طور پر بھی مذمت کی گئی تھی۔انہیں ٹیم سے معطل بھی کر دیا گیا تھا لیکن اس معاملے میں تحقیقات زیر التواء ہونے پر 24 جنوری کو عارضی طور پر ان کی معطلی ہٹا دی گئی تھی لیکن بی سی سی آئی نے انہیں اس معاملے میں سماعت کے لئے 9 اپریل کو لوک پال کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے ۔ہردک نے کہاکہ اب میری توجہ ان تنازعات سے ہٹ کر صرف آئی پی ایل اور ہندستان کو ورلڈ کپ دلانے پر مرکوز ہے اور میں مین آف دی میچ ایوارڈ ان لوگوں کو وقف کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔آل راؤنڈر نے صرف آٹھ گیندوں پر ناٹ آؤٹ 25 رن میں ایک چوکا اور تین چھکے لگائے تھے جبکہ ان کے سینئر ساتھی کیرون پولارڈ نے 7 گیندوں پر ناٹ آوٹ 17 رن میں دو چھکے لگائے تھے ۔ پولارڈ اور ہردک کے درمیان چھٹے وکٹ کے لئے صرف 13 گیندوں میں 45 رن کی ناٹ آؤٹ شراکت ہوئی تھی۔ ہردک نے ڈیون براوو کے اننگز کے آخری اوور کی آخری تین گیندوں پر چھکا، چوکا اور چھکا اڑایا تھا اور ان کے یہی شاٹ میچ میں آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوئے تھے ۔

 

ممبئی۔(یو این آئی )ہندستانی ٹیم اور ممبئی انڈینس کے اسٹار آل راؤنڈر ہردک پانڈیا نے چنئی سپر کنگ کے خلاف آتشی اننگ کھیلتے ہوئے ہیلی کاپٹر شاٹ کے لئے مشہور مہندر سنگھ دھونی کی طرح ہیلی کاپٹر چھکا لگا کر مقابلہ دیکھنے آئے ہزاروں ناظرین کو اپنی کرسیوں پر کھڑا ھونے کے لئے مجبور کر دیا۔مقابلے میں آٹھ گیندوں پر ناٹ آوٹ 25 رن بنانے کے بعد ہردک نے کہاکہ میں ہیلی کاپٹر شاٹ پر کافی محنت کر رہا ہوں۔ یہ شاٹ کھیلنے کے بعد میں انتہائی فخر محسوس کر رہا ہوں اور امید کر رہا تھا کہ دھونی میرے چھکے کی تعریف کریں گے ۔ ہردک نے ڈیون براوو کی گیند پر ہیلی کاپٹر شاٹ سے چھکا مارا تھا۔ہردک نے کہاکہ میں ہیلی کاپٹر شاٹ پر اس لئے محنت کر رہا ہوں کیونکہ زیادہ تر کھلاڑی مجھے عام طور پر وکٹوں کے سامنے گیند ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ شاٹ آسان نہیں ہے ۔ میں نے دھونی کو یہ شاٹ لگاتے دیکھا ہے اور وہ کھلاڑیوں کے لئے ذریعہ تحریک ہیں۔ ہم ان کے شاٹس دھرانے کی کوشش کرتے ہیں۔