Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Srinagar: Peoples Deomocratic Party (PDP) president Mehbooba Mufti addresses a press conference in Srinagar, Monday, February 25, 2019. (PTI Photo/S Irfan) (PTI2_25_2019_000143B)

کشمیر میں جنگل راج چل رہا ہے: محبوبہ مفتی

اننت ناگ۔ (یو این آئی) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر میں جنگل کا راج چل رہا ہے۔اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں ایک انتخابی جلسے کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کشمیر میں جس طرح مظالم ہو رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ہم اُس ہندوستان کے ساتھ نہیں ہیں جس کے ساتھ شیخ صاحب اور مہاراجہ ہری سنگھ جی نے الحاق کیا تھا اور جو سب ہندوؤں، سکھوں، مسلمانوں کا ملک تھا۔انہوں نے کہا یہاں جنگل کا راج چل رہا ہے، کل فوجی اہلکاروں نے ایک ایس ڈی ایم اور اس کے ساتھ دوسرے ملازموں کی پٹائی کی،

راستے بند کئے جاتے ہیں، جیلوں میں قیدوں کو پیٹا جاتا ہے، تصادم آرائیوں کے بعد لاشوں کو مسخ کیا جاتا ہے کشمیریوں پر اتنے مظالم کئے جاتے ہیں کہ کشمیری خوف سے کانپ اٹھتے ہیں کہ ہم نے کس ہندوستان کے ساتھ الحاق کیا تھا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ قومی شاہراہ کو بند کرنا تاناشاہی ہے اور اس سے فروٹ گروورس کو کافی نقصان پہنچتا ہے۔دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کے حوالے سے انہوں نے کہا میں دو سال سرکار میں رہی میں نے مودی جی اور راجناتھ سنگھ جی کو بتایا کہ اگر دفعہ 35 اے کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کی گئی تو ہم آپ کے ساتھ حکومت توڑ دیں گے یہی وجہ ہے ان دو برسوں کے دوران ان دفعات کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔قبل ازیں محبوبہ مفتی نے اپنے پارٹی کارکنوں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پولیس سے اپیل کی اگر انہوں نے اس نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس نے کھرم میں میرے قافلے کی ایک گاڑی پر سنگ باری کی تو اس کو رہا کریں۔قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی پیر کے روز اننت ناگ کے کھرم میں واقع زیارت شریف پر حاضری دینے کے بعد بجبہاڑہ، جہاں انہیں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرنا تھا، کی طرف جارہی تھیں کہ سرہامہ پہنچتے ہی ان کے کاررواں پر سنگ باری ہوئی۔سنگ باری کے حملے سے اگرچہ محبوبہ مفتی کو کوئی گزند نہیں پہنچی تاہم کاررواں میں شامل ایک گاڑی کو نقصان پہنچا اور اس کو چلانے والا ایس ایس جی اہلکار زخمی ہوا۔