Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

چیف جسٹس تنازعہ: وکیل کا گوگوئی کے خلاف سازش کا دعوی

سپریم کورٹ نے دوبارہ حلف نامہ داخل کرنے کو کہا

نئی دہلی۔ ایڈوکیٹ اتسو بینس نے چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کو جنسی استحصال معاملہ میں ملوث کرنے کی سازش کا دعویٰ کرتے ہوئے آج عدالت عظمیٰ میں اپنے دعووں پر مبنی ایک رپورٹ داخل کی ہے۔ عدالت نے مہر بند لفافے میں داخل رپورٹ پر غور کیا، جس میں الزام لگائے گئے ہیں کہ چند ایسے لوگ ہیں جو فیصلہ اپنے حساب سے کراتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات پر سی بی آئی، آئی بی اور دہلی پولیس کے سربراہان کو اسکے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے وکیل اتسو بینس کے دعوے کے بعد اسے کل تازہ حلف نامہ داخل کرکنے کو کہا ہے۔

جسٹس ارون مشرا کی صدارت والی بنچ نے کہا،’ہم نے وکیل اتسو بینس سے کہا ہے کہ وہ اپنا دعویٰ ثابت کرنے کے لیے جمعرات کو دوسرا حلف نامہ داخل کریں۔ ہم کل صبح 10:30 بجے اس معاملے کی سماعت کریں گے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ چیف جسٹس کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات اور مبینہ سازش کی تہہ تک جائیں گے۔ جسٹس ارون مشرا کی سربراہی میں تین ججوں پر مشتمل بینچ نے کہا کہ جیسا کہ دعویٰکیا جا رہا ہے کہ اگر فکسر اپنے حساب سے عدلیہ کے ساتھ چیھڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں تو پھر نہ تو یہ ادارہ اور نہ ہم میں سے کوئی بھی بچ پائے گا۔

بینچ نے کہا کہ ہم اس معاملہ کی جانچ کرتے رہیں گے اور اس دعوے کی جڑ تک جائیں گے جس میں کہا گیا ہے کہ کچھ فکسر عدلیہ کی شبیہ سے کھلواڑ کر رہے ہیں ۔ اگر وہ اپنا کام کرتے رہتے ہیں تو ہم میں سے کوئی بھی نہیں بچے گا۔ سسٹم میں فکسنگ کا کئی مقام نہیں ہے۔ اس معاملہ کی تہہ تک جائیں گے اور اسے انجام تک پہنچائیں گے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ جنسی استحصال معاملہ کی جانچ ان ہائوس پینل کرے گا لیکن عدلیہ کے وقار کو نقصان پہنچانے کی سازش کی بھی الگ سے جانچ ہونی چاہیے۔ اسکے لئے ایس آئی ٹی بنا کر معاملہ کی چھان بین ہو۔ اسکے بعد سپریم کورٹ نے سی بی آئی سربراہ، دہلی پولیس کمشنر اور آئی بی ڈائرکٹر کو عدالت میں پیشہونے کا حکم دیا۔
عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ بینس کے دعوے پر سماعت اور سی جے آئی کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات پر ہونے والی اندرونی جانجچ میں کوئی رابطہ نہیں ہے۔در اصل چیف جسٹس کے خلاف جنسی استحصال معاملہ کو سازش بتانے والے وکیل اتسو بینس نے عدالت میں حلف نامہ دے کر کہا کہ ’میرے پاس ایک سی سی ٹی وی فوٹیج ہے جس میں اصلی ثبوت ہیں۔ میں اسے عدالت میں پیش کر رہا ہوں۔

اس معاملہ کا ملزم ماسٹر مائنڈ بہت اثر دار شخص ہے۔ اپریم کورٹ نے وکیل کے ذریعے پیش رپورٹ پر فکر مندی کا اظہار کیا۔ معاملہ کی سماعت کر رہے جسٹس ارون مشرا نے اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال سے کہا کہ وہ سی بی آئی دائرکٹر کو انکے چیمبر میں بھیج سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ یہ جانچ نہیںہے۔ ہم سی بی آئی، آئی بی اور دہلی پولیس کے سربراہان کے ساتھ خفیہ میٹنگ کریں گے۔ مذکورہ ملاقات آج دوپہر 12:30 بجے ہوئی۔ اس معاملہ پر سماعت کر رہی تین ججوں کی بینچ نے اسکے بعد سی بی آئی، آئی بی اور دہلی پولیس کے سربراہان سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس پر سازش سے متعلق دعوں کی سماعت کی۔

 

http://www.kaumikhabrein.com