ممبئی۔ بالی وڈ کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ نے سلمان خان کے نئے ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 2 کو جوائن کرلیا۔ سپر اسٹار سلمان خان کے شو میں متعدد بالی وڈ فنکار شامل ہوں گے اور اب اس میں پوجا بھٹ کے شامل ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کی پہلی قسط ہفتے کے روز نشر ہوئی جس میں پوجا بھٹ کا تعارف جنتا کی آواز کے نام سے کرایا گیا ہے۔
پوجا بھٹ معروف انڈین فلمساز مہیش بھٹ کی بیٹی ہیں اور وہ 2021 میں بمبئی بیگمز کے ساتھ اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کرچکی ہیں۔سلمان خان کے نئے ریئلٹی شو کو اویناش ساکھدیو، آکانشا پوری، جیا شنکر، عالیہ صدیقی، پنیت سپر اسٹار، منیشا رانی، بابیکا دھرو، جید ہدید، ابھیشیک ملہن، پلک پرسوانی اور سائرس بروچا بھی جوائن کرچکے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں فلم ڈان قرضہ اتارنے کیلئے بنائی گئی تھی؟
ممبئی۔نامور بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کی فلم ڈان کو فلم ساز نریمان ایرانی نے قرض کی ادائیگی کیلئے پروڈیوس کیا تھا۔امیتابھ بچن نے اپنے فلمی کیریئر میں بہت سی بلاک بسٹر فلمیں پیش کی ہیں۔ انہیں فلموں میں ان کی 1978 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈان شامل تھی جس نے بالی ووڈ کے شہنشاہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈان بالی ووڈ باکس آفس پر ایک سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس میں زینت امان، پران اور ستیندرا کپور جیسے مشہور و معروف اداکاروں نے کام کیا۔ تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ پروڈیوسر فلم کی ریلیز کے وقت بہت زیادہ مالی بحران کا شکار تھے۔ لیکن یہ فلم بلاک بسٹر بن گئی۔ جس نے باکس آفس پر تقریبا 7 کروڑ روپے کما لیے اور یہ اپنے وقت کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک تھی۔یہ فلم ناریمان ایرانی کی پیشکش تھی، جو اس وقت قرض میں ڈوبے ہوئے تھے اور بہت کم ہی لوگوں کو یہ معلوم ہوگا کہ ناریمان ایرانی نے اس فلم کو قرضہ اتارنے کیلیے پروڈیوس کیا تھا۔ بدقسمتی سے فلم مکمل ہونے سے پہلے ہی ناریمان کی ایک حادثے میں موت ہوگئی۔ خیال رہے کہ ناریمان ایرانی کی فلم زندگی زندگی بالی ووڈ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ 12 لاکھ روپے کے مقروض ہوگئے تھے۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
اداکارہ مہیما مکوانہ بیوٹی اینڈ میک اپ سیلون کا افتتاح کریں گی
اداکارہ مہیما مکوانہ بیوٹی اینڈ میک اپ سیلون کا افتتاح کریں گی