Gandhinagar: Congress General Secretary Priyanka Gandhi Vadra addresses during Jan Sankalp Rally, in Gandhinagar, Tuesday, March 12, 2019. (PTI Photo/Santosh Hirlekar)(PTI3_12_2019_000129B)
کانپور۔(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرہ جمعہ کو کانپور اور امیٹھی میں اپنے پارٹی کے امیدواروں کے حق میں روڈ شو کر کے رائےدہندگان کو کانگریس کی جانب مائل کرنے کی کوشش کریں گی۔کانپور میں روڈ شور شام چار بجے سے چھ بجے کے درمیان میں متوقع ہے جہاں پرینکا گاندھی کانپور سے کانگریس امیدوار سری پرکاش جیسوال کے ساتھ کار کے اوپر سوار ہو کر روڈ شو کر یں گی۔سابق میں پرینکا نے سہارنپور، بجنور، فیض آباد اور دوسرے مقامات پرروڈ شو کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کانپور میں رود شو کے بعد پرینکا گاندھی اپنے بھائی و کانگریس صدر اہل گاندھی کے پارلیمان حلقے امیٹھی کا رخ کریں گی۔امیٹھی میں وہ بھوئے مئو گیسٹ ہاوس میں رات بھر قیام کریں گی۔ گیسٹ ہاوس میں پرینکا امیٹھی اور رائے بریلی کے کانگریس لیڈروں سے میٹنگ کرکے انتخابی تیاریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گی۔امیٹھی اور رائے بریلی میں پانچویں مرحلے کے تحت 6 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔امیٹھی سے راہل گاندھی تو رائے بریلی سے یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی انتخابی میدان میں ہیں۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی