اجمیر۔ ( یواین آئی ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجستھان کے انچارج اور مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھ میں ملک محفوظ ہے اور سب مل کر ایک بار پھر انہیں وزیر اعظم بنائیں گے۔ مسٹر جاوڈ یکر آج ضلع اجمیر کے کشن گڑھ میں واقع آر کے کمیونٹی سینٹر پر ’شکتی کیندر پر بھاری‘ کانفرنس کے آغاز کے موقع پر بول رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی ہی واحد ایسے عوامی لیڈر جن پر ملک کے عوام کو یہ یقین ہے کہ وہ پاکستان کو سبق سکھانے کے قابل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پہلے بھی واقعہ کو انجام دیتے آئے ہیں لیکن بی جے پی حکومت میں مسٹر مودی نے جس طرح سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کیا اور ان کے گھر میں گھس کر ان کے ٹھکانوں تباہ کیا جس سے فوج کا بھی حوصلہ بڑھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوج بی کے پی حکومت کے پہلے بھی پاکستا ن کے خلاف کاروائی کے لئے حکومت سے مانگ کرتی رہی ہے ، لیکن اس وقت کے وزیر اعظم کچھ نہیں کرپائے ۔ پلوامہ حملے کے بعد مسٹر مودی نے فوج کو کھلی چھوٹ دے دی اور بین الاقومی سطح پر اعتماد قایم کیا ، نتیجے کے طور پر ملک آج محفوظ ہے ۔انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے لیے بی جے پی کے منشور کو ملک اور عوامی مفاد میں بتاتے ہوئے کہا کہ آنے والے پانچ سالوں میں ملک کی ہر خاتون کو پانی نل سے ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’ پردھان منتری اوس یوجنا ‘ کے ساتھ 355 اسکیموں کا فائدہ عوام کو دیا جا رہا ہے، جس سے مودی کے تئیں لوگوں کا اعتماد بڑھا ہے اور مودی نے خود بھی عوام کا دل جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔آج سرکاری اسکیموں کے تحت پیسہ راست عوام کے اکاؤنٹ میں جا رہا ہے۔ آیوش مان اسکیم سے اب تک پانچ لاکھ لوگوں کو فائدہ مل چکا ہے۔ ایک لاکھ تک کا لون سود کے بغیر دیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی آنے والے وقت میں چھوٹے تاجروں کو بھی پنشن کا فائدہ مل سکے گا۔ انہونے کہا کہ ملک کے عوام مودی کی قیادت میں’ سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘، ملک کی سلامتی اور مضبوط قیادت کے لیے بی جے پی کو ووٹ دینے جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سے زیادہ تین سو سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔ مسٹر جاوڈیکر نے ریاست میں کانگریس کی سو دن پرانی حکومت کو بے حس حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عوام کی دکھ تکلیف سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ کانفرنس میں ریاست کے سابق وزیر کالولال گوجر، اجمیر دیہات کے صدر بی پی سرسوت، بی جے پی امیدوار بھاگیرتھ چودھری، ضلع سربراہ وندنا نوگيا سمیت اجمیر دیہات بی جے پی سے منسلک کئی مقامی لیڈر موجود تھے۔
مسٹر جاوڈیکر نے اجمیر ضلع میں چل رہے انتخابی مہم کا بھی فیڈ بیک لیا۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی