Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

مودی کے فیصلوں نے ملک کی معیشت کو برباد کردیا:اویسی

اورنگ آباد، مہاراشٹر، (یواین آئی)آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے صدر اسدالدین اویسی نے نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئےالزام لگایا کہ ان کے فیصلوں نے ملک کی معیشت کو برباد کردیا۔مسٹر اویسی نے جمعہ کی رات مہاراشٹر کے کراڈ پورا علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی نے چھوٹےاوردرمیانے کاروباریوں کو بحران میں ڈال دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹرمودی کی حکومت میں بے روزگاری بڑھی ہے اور کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کی آمدنی کم ہوگئی ہے۔

مسٹر اویسی نے ’ادھورے وعدوں‘ کے سلسلے میں وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جےپی پر سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے کےلئے جھوٹےاور متوجہ کرنے والے وعدے کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگاری اور کسانوں کے مسئلوں سے نمٹنے کے بجائے بی جےپی پلوامہ دہشت گردانہ حملے اور قومی سلامتی کے سلسلے میں سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے بی جےپی امید واروں کے حق میں ووٹ نہ دینے او رپارٹی کو سبق سکھانے کی اپیل کی ۔مسٹر اویسی نے کہا،’’

اب چھوٹے کاروباریوں، کسانوں اور مزدوروں سمیت سماج کا ہرطبقہ ملک میں تبدیلی چاہتا ہے۔اس الیکشن میں زیادہ تر لوگ بی جےپی کے خلاف ووٹ دیں گے۔‘‘ اے آئی ایم آئی ایم صدر شہر میں اپنی پارٹی کے امیدوار امیتیاز جلیل کےلئے انتخابی تشہیر کرنے آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے کانگریس کے امیدوار سبھاش جمبد اور شیوسینا کے امیدوار چندرکانت کی بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ اورنگ آباد کے ووٹرضلع کی ترقی کےلئے اے آئی ایم آئی ایم اور ونچت بہوجن اگادھی (وی بی اے)کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا،’’ہم مسلمانوں ،دلتوں اور پسماندہ طبقوں کی ترقی کےلئے پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں وی بی اے کے ساتھ کام کررہے ہیں۔‘‘مسٹر اویسی نے بی جےپی پر بھوپال میں دگوجے سنگھ کے خلاف سال 2006 کے مالے گاؤں دھماکہ معاملے کی ملزم سادھوی پرگیا کو کھڑا کر کے جارحانہ طریقے سے پولرائزیشن کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔