Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

مودی کےہیلی کاپٹر سے برآمد کالے باکس سےسیاسی حلقہ میں کہرام

کانگریس کا کمیشن سے جانجچ کا مطالبہ

نئی دہلی۔ مودی کےہیلی کاپٹر سے برآمد کالے باکس سےسیاسی حلقہ میں کہرام مچ گیا ہے۔کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کرناٹک کے چتردرگ لوک سبھا سیٹ کے دورے کے موقع پر ان کے ہیلی کاپٹر سے اتارے گئے کالے باکس کی جانچ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترجمان آنند شرما نے مودی حکومت پر لوک سبھا انتخابات کے دوران بے حساب دولت خرچ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے یہاں دعوی کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دنیا کی سب سے امیر سیاسی پارٹی بن گئی ہے۔ مسٹر مودی اور بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں بے حساب پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہفتہ کو چتردرگ میں مسٹر مودی کے ہیلی کاپٹر سے ایک کالا باکس اتارا گیا اور ایک پرائیوٹ گاڑی میں رکھا گیا جو وزیر اعظم کے قافلے کا حصہ نہیں تھی ۔ اس کے بعد یہ گاڑی موقع سے چلی گئی ۔
آنند شرمانے مزیدمعاملہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ’ہم نے دیکھا کہ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ مزید تین ہیلی کاپٹر پرواز کر رہے تھے۔ لینڈنگ کے بعد ایک کالا باکس نکالا گیا اور اسے ایک پرائیویٹ کار سے لے جایا گیا جو ایس پی جی کے قافلہ کا حصہ نہیں تھی۔ اس سے قبل کرناٹک ریاستی کانگریس کے صدر نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں گذشتہ روز چتر درگ میں وزیر اعظم مودی کے ہیلی کاپٹر سے ایک پر اسرار باکس کو اتارا گیا اور اسے ایک پرائیویٹ انووا میں رکھا گیا جو فوراً موقع سے طلی گئی۔
شرما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس معاملے کی جانچ کرنی چاہئے اور پورے ملک کو پتہ ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر میں کیا لایا گیا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر بحریہ کا تھا اور وزیر اعظم کی خدمت میں تھا۔

مسٹر شرما نے کہا’’یہ باکس کس کا تھا؟ اس میں کیا تھا اور کہاں چلا گیا؟ اس کی مکمل جانچ ہونی چاہیے۔ اس باکس کو ایس پی جی کی حفاظت میں لایا گیا تھا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن حکام کو پورا حق ہے کہ وہ انتخابات کے دوران کسی بھی گاڑی کی مکمل طور پر چیکنگ کریں اور تلاشی لیں۔ اس تلا شی سے سے مرکزی وزراء اور وزیر اعظم بھی مستشنیٰ نہیں ہیں ۔مسٹر شرما نے پریس کانفرنس میں ایک ویڈیو بھی دکھایا جس مسٹر مودی کے ہیلی کاپٹر سے ایک باکس اتارا گیا اور ایک گاڑی اس کو لے کر تیزی سے سے چلی گئی ۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم نے اخلاقی اقدار کو بالائے طاق رکھ دیا ہے اور الیکشن کمیشن کی توہین کی ہے۔ وہ مسلسل بدعنوان طریقوں میں ملوث ہیں، اپوزیشن کو بدنام کرتے ہیں اور اس کی مسلسل توہن کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ الیکشن کمیشن کو جانچ ایجنسیوں کو غیر جانبداری برتنے کی ہدایت دینی پڑ رہی ہے۔ مسٹر شرما نے کہا کہ مسٹر مودی نے انتخابات میں اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے ۔ وہ بے روز گاری ، بدعنونی اور زراعت کی ابتر حالت اورخارجی پالیسی کی ناکامیابی جسے اہم مسائل پر بات کرنے سے بچ رہے ہیں ۔ انہوں نے فرانس کے ’لی مانڈ‘ اخبار میں شائع خبروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رافیل سودے میں مسٹر مودی خود شامل رہے ہیں اور اس سلسلے میں دونوں ممالک میں ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو رافیل سے متعلق سوالات کا جواب خود دینا چاہیے۔

 

http://www.kaumikhabrein.com