نئی دہلی۔ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں اسٹارٹ اپ مہاکمبھ کا افتتاح کیا۔ وہ اس موقع پر لگائی گئی ایک نمائش بھی دیکھنے گئے ۔اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپ مہاکمبھ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سال 2047 تک ایک وکست بھارت بنانے کی غرض سے کام کرنے کے ملک کے روڈ میپ پر زور دیا۔
وزیراعظم نے درست پالیسیوں کے باعث ملک میں اسٹارٹ اپ ایکونظام کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے معاشرے میں اسٹارٹ اپ کے تصور کے بارے میں ابتدائی ہچکچاہٹ اور بے توجہی کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا کے تحت کچھ عرصے کے دوران اختراعی خیالات کو ایک پلیٹ فارم ملا۔ انہوں نے مالیاتی ذرائع کے ساتھ خیالات ونظریات کو جوڑکر اور تعلیمی اداروں میں انکیوبیٹرز کے ذریعے ایک ماحولیاتی نظام کے قیام پر تبصرہ کیا جس نے درجہ دوئم اور درجہ سوئم کے شہروں کے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کیں۔انہوں نے کہا‘‘اسٹارٹ اپ ایک سماجی ثقافت بن گیا ہے اور کوئی بھی سماجی ثقافت کو نہیں روک سکتا’’۔مسٹر مودی نے کہا کہ اسٹارٹ اپ انقلاب کی قیادت چھوٹے شہر کر رہے ہیں اوران میں بھی زراعت، ٹیکسٹائلز، ادویات، ٹرانسپورٹ، خلاء، یوگا اور آیوروید سمیت وسیع شعبے شامل ہیں۔ خلائسے متعلق اسٹارٹ اپس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی اسٹار ٹ اپس خلاء کے شعبے میں 50 سے بھی زیادہ شعبوں میں کام کر رہے ہیں جن میں خلائی شٹل کا آغاز بھی شامل ہے ۔وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپس کے بارے میں بدلتی ہوئی ذہنیت پر اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس نے یہ نفسیات بدل دی ہے کہ کوئی کاروبار شروع کرنے کے لیے بہت زیادہ رقم درکار ہوتی ہے ۔انہوں نے اس بات کے لئے ملک کے نوجوانوں کی ستائش کی کہ وہ ملازمت کے متلاشی بننے کی بجائے روزگار پیدا کرنے والے بننے کا راستہ منتخب کرتے ہیں۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی