نئی دہلی۔ (یو این آئی ) ملک میں اپریل مئی میں عام انتخابات کے سبب اس بات کی قیاس لگ رہے تھے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے 12 ویں ایڈیشن کے کچھ حصے کو بیرون ملک منعقد کیا جا سکتا ہے لیکن ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے منگل کو واضح کر دیا کہ پورا ٹورنامنٹ ہندستان میں ہی ہوگا۔بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2019 کے پہلے 17 میچوں کا پروگرام کچھ وقت پہلے جاری کیا تھا اور پھر کہا تھا کہ باقی پروگرام کو عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد جاری کیا جائے گا۔
آئی پی ایل کا آغاز 23 مارچ سے ہونا ہے اور اس کا پہلا میچ گزشتہ چمپئن چنئی سپر کنگ اور رائل چیلنجر بنگلور کے درمیان چنئی میں کھیلا جائے گا۔بی سی سی آئی نے باقی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پورا ٹورنامنٹ ہندستان میں ہی ہوگا اور آٹھوں فرنچائزز کی ٹیمیں اپنے تمام سات گھریلو میچ اپنے متعلقہ مقامات پر کھیلیں گی۔الیکشن کمیشن نے حال ہی میں اپریل مئی میں ہونے والے انتخابات کا پروگرام جاری کیا تھا۔ کرکٹ بورڈ نے الیکشن کمیشن اور ہر مقام کے مقامی پولیس افسران کو ان کے تعاون کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔بورڈ نے بتایا کہ اس سے اس بات کا یقین ہو جائے گا کہ لیگ مرحلے ہوم اور اوے کی شکل میں برقرار رہے ۔ بی سی سی آئی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے پلے آف کا پروگرام بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
پاکستان بڑے اسٹیج پر ایک بار پھر ناکام
خواتین کے ریزرویشن جیسے قانون بنانے کے لیے مکمل اکثریت والی مضبوط حکومت ضروری: مودی