ویلنگٹن۔ (یو این آئی) کرائسٹ چرچ مسجد پر جمعہ کو ہوئے حملے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ کے دورے کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔اس حادثے میں مہمان ٹیم کے کھلاڑی محفوظ رہے تاہم اس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور زخمی ہونے کا اندیشہ ہے ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گردی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا ہے ۔دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے دورہ کی منسوخی کا مشترکہ فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ سے وطن واپس لوٹ رہی ہے ۔نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز 16مارچ سے کرائسٹ چرچ میں ہونا تھا لیکن کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کو منسوخ کردیا گیا۔
واضح رہے نیوزی لینڈ کی 2مساجد میں فائرنگ سے 48 افراد کے جاں بحق اور60 سے زیادہ زخمی ہونے کی اطلاع ہے جب کہ دورے پر موجود بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور اور مسجد لنووڈ میں فائرنگ کی گئی جب کہ وہاں دورہ پر موجود بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔ مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی ، حملہ آور کو نیوزی لینڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مسجد سے دور رہنے کی تاکید کردی ہے جب کہ کرائسٹ چرچ کی دیگر مساجد کو خالی کرالیا گیا ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ،شہر کے گرجا گھر اورا سکول بھی بند کردیئے گئے ہیں ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے فوجی یونیفارم پہن رکھی تھی، حملہ آور نے گولیوں کے دو میگزین فائر کیے ۔دوسری جانب بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال نے کہا کہ ٹیم حملے کے وقت مسجد میں موجود تھی اور اسی دوران ٹیم کے ارکان نے مسجد سے بھاگ کر جان بچائی تاہم ہمارے تمام کرکٹر محفوظ ہیں۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے رگبی کے کھلاڑی سونی بل ولیمز نے اپنے ملک میں مسلمانوں پر ہونے والے حملے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیاہے ۔سونی بل ولیمز نے وڈیو پیغام میں کہا کہ آج نیوزی لینڈ میں جو واقعہ پیش آیاہے اور اس واقعے کے نتیجے میں متاثرین پر جو بیتی ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے ۔ اس واقعے میں متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا گو ہوں۔آسٹریلوی وزیراعظم نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والا برینٹن ٹیرنٹ آسٹریلوی شہری ہے ۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مساجد پر حملہ منصوبہ بندی سے کیا گیا،مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی۔ مزید چارافراد کو حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔جدید ہتھیاروں سے لیس حملہ آورنے اپنی ہولناک فائرنگ کی لائیو وڈیو ریکارڈنگ بھی کی۔نیوزی لینڈ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مسجد سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ نماز جمعہ کے 10 منٹ بعد شروع ہوئی جب کہ ایک شخص آٹو میٹک رائفل کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے دوران وہ اسلام اور تارکین وطن کے خلاف نعرے لگاتا رہا۔دوسری جانب بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال نے کہا کہ ٹیم حملے کے وقت مسجد میں موجود تھی اور اسی دوران ٹیم کے ارکان نے مسجد سے بھاگ کر جان بچائی تاہم ہمارے تمام کرکٹر محفوظ ہیں ۔ ادھر وزیر اعظم نیوزی لینڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔ جس وقت مسجد میں یہ حملہ ہوا، مکمل بنگلہ دیشی ٹیم اپنی بس میں موجود تھی اور اس واقعہ کی عینی شاہد بھی بنی۔ کھلاڑیوں کو پہلے کچھ دیر تک بس میں ہی روک دیا گیا، لیکن پھر تمام بس سے اتر کر بھاگتے ہوئے گراؤنڈ تک پہنچے ۔ تھوڑی دیر بعد کھلاڑیوں کو واپس ان کے ہوٹل لے جایا گیاجس وقت بنگلہ دیشی ٹیم جمعہ کی نماز کے لئے مسجد جا رہی تھی ٹیم کا کوچنگ عملہ ہوٹل میں ہی موجود تھا جبکہ ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیو روڈس گراؤنڈ پر موجود تھے ۔ لٹن داس اور نعیم حسن بھی اس وقت ہوٹل میں موجود تھے جنہیں فون کر کے ہوٹل میں ہی رکنے کی جانکاری دی گئی۔
بنگلہ دیشی ٹیم کے منیجر خالد مسعود نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں بنے ہوئے ہیں۔ این زیڈ سی کی ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کو جلد سے جلد وطن پہنچانے کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے سرکاری بیان میں کہاکہ کرائسٹ چرچ میں مارے گئے تمام لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں ہماری ہمدردی ہے ۔ ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش بورڈ کے ساتھ مل کر یہ مشترکہ فیصلہ لیا ہے کہ ھیگلے اوول ٹیسٹ کو منسوخ کر دیا جائے ۔ این زیڈ سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہاکہ ہم سب اس واقعہ سے خوفزدہ اور سکتے میں ہیں اور مجھے یقین ہے کہ نیوزی لینڈ کے لوگ بھی ایسا ہی محسوس کر رہے ہوں گے ۔ ہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں جو بھی مدد چاہیے اس کے لیے مکمل حمایت دینے کو تیار ہیں۔ ہم انتظامیہ سے بھی مسلسل مشورہ لے رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ پولیس کمشنر مائیک بش نے بتایا کہ اس معاملے میں چار افراد کی ابھی تک گرفتاری کی گئی ہے ۔ اس حملے میں مختلف قسم کے جدید دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا جسے گاڑیوں سے منسلک کیا گیا تھا ۔وزیر اعظم آرڈین نے اپنے بیان میں اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نیوزی لینڈ میں اس طرح کی انتہا پسندی اور تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ میں کہہ سکتی ہوں کہ یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں سیاہ دن ہے ، میں اسے سب سے زیادہ خوفناک تشدد حادثے کے طور پر دیکھتی ہوں۔
انہوں نے کہاکہ یہ حملہ ایسی جگہ ہوا جو لوگوں کی مذہبی جذبات سے جڑا ہے ، جہاں انہیں ایک محفوظ ماحول ملنا چاہئے تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ نیوزی لینڈ میں ایسی تشدد کی جگہ نہیں ہے ۔ جو لوگ اس حادثے کا شکار ہوئے ہیں، ان کے لیے نیوزی لینڈ ان کا گھر ہے اور وہ یہاں محفوظ ہونے چاہیے ۔ جن لوگوں نے اس حادثے کو انجام دیا ہے ان کے لیے نیوزی لینڈ کے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ھیگلے ٹیسٹ کے ساتھ نیوزی لینڈ ڈیولپمنٹ ٹیم اور آسٹریلیا انڈر -19 خواتین ٹیم کے میچوں کو بھی احتیاطا منسوخ کر دیا ہے ۔ یہ میچ لنکن واقع برٹا سٹکلف اوول میں ہونے تھے ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی