وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو سی آر پی ایف کے گریٹر نوئیڈا سینٹر میں چار کروڑپودے لگائے
نئی دہلی۔ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کی شجرکاری مہم سب کو متاثر کرنے والی ہے ۔ اس مہم کے تحت وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو سی آر پی ایف کے گریٹر نوئیڈا سینٹر میں چار کروڑواں پودا لگایا۔دسمبر تک اس مہم کے تحت پانچ کروڑ پودے لگانے کا ہدف ہے جنہیں مکمل دیکھ بھال کے ساتھ بڑا کیا جائے گا۔
مسٹر شاہ نے کل گریٹر نوئیڈا میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں وزارت داخلہ کی آل انڈیا ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت چار کروڑواں پودا لگایا۔ یہ پیپل کا پودا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کا دن پولیس فورس کے لیے انتہائی اہم دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار کروڑ ہرے بھرے درختوں کے ذریعے زمین کو سرسبز بنانے میں تمام پولیس فورسز کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ مہم پولیس فورس کی بہادری کے ساتھ ساتھ زمین کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے ان کی فکر کی ایک نئی داستان لکھے گی ۔تین سال قبل وزارت میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دسمبر 2023 تک پولیس فورس کے ذریعے پانچ کروڑ درخت لگائے جائیں گے اور انہیں بڑا کرکے دنیا کے لیے وقف کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا، "تمام پولیس فورسز کے تمام اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے درخت کو اپنا دوست سمجھا اور ان کی دیکھ بھال کے لیے وقت نکالا تاکہ اس بظاہر ناممکن کام کو ممکن بنایا جا سکے ۔وزیر داخلہ نے کل وہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سی آر پی ایف کے آٹھ مختلف کیمپس میں 165 کروڑ روپے کی لاگت سے 15 نئی تعمیر شدہ عمارتوں اور ڈھانچوں کا افتتاح بھی کیا۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی