پریاگ راج(یواین آئی) اترپردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(یو پی ایس آر ٹی سی) نے خاتون مسافروں کے لئے ریاست کی راجدھانی لکھنؤ سے پریاگ راج کے لئے پانچ پنک بسوں کے چلانے کا آغاز کیا ہے۔ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ریجنل مینیجر ترون بسین نے سنیچر کو بتایا کہ لکھنؤ کے عالم باغ بس اڈے سے پریاگ راج کے لئے پانچ پنک بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔ اس میں صرف خواتین اور ان کے بچے ہی سفر کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پنک بسوں کی خدمات کا افتتاح کیا تھا۔ اس وقت صرف سول لائنس کے لئے ایک بس چل رہی تھی۔ سنیچر سے پانچ بسوں کی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچوں بسوں کے روانگی کا نظام الاوقات جاری کیا جاچکا ہے۔مسٹر بشین نے بتایا کہ لکھنؤ سے الگ الگ روٹ کے لئے بسیں چلائی گئی ہیں جس میں پریاگ راج کے لئے عالم باغ بس اڈے سے صبح7:45،8:45،9:45،10:45 اور 12:15 بجے روانہ ہوں گی۔ واپسی میں سول لائنس بس اڈے سے دن میں 1:45،2:15،3:15،4:30، اور شام 6:30 بجے لکھنؤ کے لئے روانہ ہوگی۔پریاگ راج کو پانچ بسیں ملی ہیں۔ پنک بس پوری طرح سے اے سی ہیں۔ ان بسوں کے چلنے سے ٹرانسپورٹ کارپوریشن خواتین کو جہاں محفوظ سفر کی سوغات دے گا وہیں کئی دیگر سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پریاگ راج سے لکھنؤ تک کا کرایہ 335 روپئے ہے۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی