Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

لوگ کمر توڑ مہنگائی سے پریشان :سپریہ شرینیت

مہنگائی پر کانگریس کی مودی حکومت پر تنقید

دہلی۔ (یو این آئی) کانگریس نے منگل کو اشیائے ضروریہ کی آسمان چھوتی قیمتوں کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہیں ‘مہنگائی مین’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ کمر توڑ مہنگائی سے پریشان ہیں اور حکومت لوگوں کو راحت دینے کے لئے کوئی قدم نہیں اتھا رہی ہے ۔آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں لیکن حکومت عوام کو راحت دینے کے لیے کچھ نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ اشیائے خوردونوش کا وزن کم کرکے ان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ‘حکومت چاہے تو ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کرکے عوام کو بڑی راحت دے سکتی ہے ۔

ڈیزل کی قیمت کم ہوں گے تو ٹرانسپورٹ کی قیمت کم ہوگی اور سبزیاں اور ضروری چیزیں سستی ہوجائیں گی۔ اشیائے خوردو نوش کی قیمت زیادہ اور وزن کم کرکے ملک عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے ۔ ’’اشیا کا وزن کم کرکے زیادہ قیمت پر فروخت کئے جانے کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے 80 گرام کے بسکٹ پانچ روپے میں ملتے تھے جو اب کم کر کے 50 گرام کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح پہلے چائے کی پتی 250 گرام کی 70 روپے میں دستیاب تھی۔ نمکین اب 32 گرام کے لیے 10 روپے میں دستیاب ہے ، جو پہلے 65 گرام تھا۔ چاکلیٹ 10 روپے میں 13.2 گرام مل رہی ہے ، جو پہلے 5 روپے میں 13.2 گرام تھی۔ کافی 10 روپے میں 5.5 گرام ہے جو پہلے 7.5 گرام تھی۔محترمہ شرینیت نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتیں راکٹ کی طرح چل رہی ہیں۔ سبزیاں اتنی مہنگی ہو گئی ہیں کہ انہیں شادیوں کے موقع پر بطور تحفہ دیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث لیموں 400 روپے فی کلو، ہری مرچ 400 روپے کلو، ادرک 400 روپے فی کلو، دھنیا 200 روپے کلو، ٹماٹر 160 روپے فی کلو، لہسن 130 روپے فی کلو ، پروال 80 روپے فی کلو، اروی 80 روپے فی کلو اور بھنڈی 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے ۔دریں اثنا مہنگی سبزیوں کے تعلق سے مہیلا کانگریس نے بھی آج یہاں مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔