میامی۔ (یو این آئی ) گرینڈ سلیم خطابات کے بادشاہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اپنی زبردست کارکردگی جاری رکھتے ہوئے کینیڈا کے ڈینس شاپووالوو کو 6-2، 6-4 سے ہراکر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے جہاں اب ان کا مقابلہ امریکہ کے جان اسنر سے ہوگا۔19 سالہ شاپووالوو تیسری باراے ٹی پی ماسٹرز سیمی فائنل میں پہنچے تھے لیکن 20 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن فیڈرر سے پار نہیں پا سکے ۔ فیڈرر نے اس طرح اپنے 50 ویں اے ٹی پی ماسٹرز فائنل میں جگہ بنا لی۔ کینیڈین کھلاڑی کیریئر میں پہلی بار فیڈرر کا سامنا کر رہے تھے لیکن سوئس ماسٹر نے انہیں کھیل کا اچھا سبق سکھایا ۔ شاپووالوو اگرچہ ہار گئے لیکن اس کارکردگی سے وہ پیر کو جاری ہونے والی اے ٹی پی رینکنگ میں سرفہرست 20 میں جگہ بنا لیں گے ۔دیگر سیمی فائنل میں ساتویں سیڈ اسنر نے کینیڈا کے 18 سال کے فیلکس گر الیاسمے کو سخت جدوجہد میں 7-6 7-6 سے شکست دی۔ اسنر نے دونوں سیٹ کے ٹائی بریک 7-3 7-4 سے جیتے ۔تین بار کے میامی چمپئن 37 سالہ فیڈرر کے پاس اب اپنا 101 واں ٹائٹل جیتنے کا موقع رہے گا۔ فیڈرر گزشتہ ہفتے انڈین ویلز کے فائنل میں ڈومینک تھیم سے ہار کر اپنا 101 واں ٹائٹل جیتنے سے چوک گئے تھے ۔ چوتھی سیڈ فیڈرر نے سیمی فائنل میں 30 ونرس لگائے ۔فیڈرر اور اسنر کے درمیان گزشتہ چار سال میں یہ چوتھا مقابلہ ہوگا اور دونوں کے درمیان اب تک ہوئے سات مقابلوں میں فیڈرر کے پاس 5-2 کی برتری حاصل ہے ۔ دونوں کے درمیان آخری مقابلہ 2015 میں پیرس ماسٹرز میں ہوا تھا جس میں اسنر نے کامیابی حاصل کی تھی۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی