کراچی۔ (یو این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل پر ٹیم کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے سبب میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ لگا یا گیا ہے ۔دبئی میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے آخری مقابلے سے پہلے جمعہ کو عمر اکمل ٹیم مینجمنٹ کی اجازت لئے بغیر امریکی گلوکار ایکون کا پروگرام دیکھنے چلے گئے تھے جس کی وجہ سے ان پر یہ جرمانہ لگایا گیا ہے ۔
اکمل نے اپنی غلطی مان لی ہے اور ٹیم منیجر طلعت علی کی طرف سے عائد جرمانے کو قبول کر لیا ہے ۔قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کو دورے کے دوران دیر سے ہوٹل آنے کی اجازت نہیں ہے ۔ ایسا کرنا قواعد کی خلاف ورزی کرنا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینیجر ڈائریکٹر وسیم خان نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ عمر نے غلطی مان لی ہے اور اپنی حرکت کے لئے معافی بھی مانگی ہے ۔ایسے کام واضح طور پر غیر ذمہ دارانہ ہیں جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔بورڈ کھلاڑیوں سے پیشہ ورانہ رویہ اور عزم کی توقع کرتا ہے ۔یہ کارروائی ایک مثال ہے کہ ٹیم میں کسی بھی قسم کی ضابطہ شکنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی