Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

سیف کپ: اسٹیمچ کے سورما پاکستان کا مقابلہ کرنے کو تیار

بنگلورو۔(یو این آئی) انٹرکا نٹینینٹل کپ کے فائنل میں لبنان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کے صرف تین دن بعد ہندوستانی مرد فٹ بال ٹیم گروپ اے میں بدھ کو شام 7:30 بجے پاکستان کے خلاف اپنی سیف چیمپئن شپ 2023 مہم کا آغاز کرے گی۔گروپ-اے کی دیگر دو ٹیمیں نیپال اور کویت ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ہندستانی وقت کو مطابق 3:30 بجے ٹکرائیں گی۔ لبنان، بنگلہ دیش، مالدیپ اور بھوٹان پر مشتمل گروپ بی کے میچ 22 جون سے شروع ہوں گے ۔ریکارڈ آٹھ بار کی چیمپئن ہندوستانی ٹیم 2021 میں مالدیپ میں جیتے ہوئے ٹائٹل کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گی۔

ہندستان میں چوتھی بار سیف چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ ہندوستان اس سے قبل میزبان کے طور پر تین بار خطاب جیت چکا ہے (1999، 2011 اور 2015)۔مہمان ٹیموں کے طور پر کویت اور لبنان کے شامل ہونے کے بعد سیف چیمپئن شپ 2013 کے بعد پہلی بار آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ ہونے جا رہا ہے ۔ بلیو ٹائیگرز کے ہیڈ کوچ ایگور اسٹیمچ نے دونوں مغربی ایشیائی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اسٹیمچ نے ٹورنامنٹ کے موقع پر صحافیوں کو بتایا مجھے امید ہے کہ کویت اور لبنان اس خوبصورت شہر بنگلورو میں ہر لحاظ سے خوش آمدید محسوس کریں گے ،” ۔ یہ سیف چیمپئن شپ بہت مسابقتی ہونے جا رہی ہے ۔ ہمارا گروپ (پاکستان، نیپال اور کویت) خاص ہے ، اور ہر گیم مختلف ہوگا۔ شائقین فٹ بال سے خوب لطف اندوز ہوں گے ۔ ہم بہت سے گولوں کی امید کرتے ہیں۔ ہندوستان نے اتوار کی شام کو انٹرکانٹینینٹل کپ کے فائنل میں لبنان پر 2-0 سے جیت درج کی۔ اسٹیمچ نے کہا کہ ان کی ٹیم اپنی کارکردگی سے خوش کے باوجود اس جیت سے آگے بڑھ چکی ہے اور آنے والے میچوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔اسٹیمچ نے کہا، انٹر کانٹی نینٹل کپ جیتنے کے بعد کیمپ کا ماحول شاندار ہے ۔ ہم نے اوڈیشہ میں ہر لمحے کا لطف اٹھایا اور اپنی کارکردگی سے خوش ہیں، لیکن ہمارا اگلا ہدف اس کارکردگی کو دہرانا ہے ، جو مشکل ہے ۔ لبنان کے خلاف شاندار کارکردگی سے گمراہ نہ ہوں کیونکہ ہر دن ایک نیا چیلنج ہے ۔ مستقل مزاجی کو برقرار رکھنا ہمارے لیے بہت اہم ہے ۔ ,بھونیشور کی گرمی اور اومس سے بنگلورو کی بارش اور ٹھنڈک کی طرف منتقل ہونا اسٹیمیچ کے لیے ایک خوش آئند تبدیلی ہے ۔ انہوں نے کہا، "یہاں سب کچھ مختلف ہونے جا رہا ہے ۔ نیا ٹورنامنٹ، نیا انداز، نئی ٹیمیں، نئے حالات۔ فٹ بال کھیلنے کا موسم خوبصورت ہے ۔
اسٹیمچ نے کہا، "ظاہر ہے ، ہم ہر گیم کو الگ الگ دیکھیں گے ۔ ہم اپنے مخالفین کی خوبیوں اور کمزوریوں سے بخوبی واقف ہیں، اس لیے ہم اس پر کام کریں گے ۔ پاکستانی ٹیم سیف چیمپئن شپ کے لیے ہندستان آنے سے قبل ماریشس میں تھی، جہاں اس نے میزبان ماریشس، کینیا اور جبوٹی کے خلاف دوستانہ ٹورنامنٹ کھیلے ۔ خواہ پاکستان اس ٹورنامنٹ میں اپنے تینوں میچ ہار گیا ، لیکن اسٹیمچ 195ویں نمبر کی ٹیم کو ہلکے سے نہیں لینا چاہتے ۔اسٹیمچ نے کہایہاں درجہ بندی کے بارے میں بات کرنا ضروری نہیں ہے ۔ پاکستان کینیا سے بہتر درجہ بندی میں تھا (لیکن کینیا 1-0 سے جیت گیا)۔ ان (پاکستان) میں کچھ خصوصیات ہیں جن کی آپ کو تعریف کرنی ہوگی۔ سیف چیمپیئن شپ 2018 میں جب ہندوستان اور پاکستان کا آخری بار آمنا سامنا ہوا تو بلیو ٹائیگرز نے منویر سنگھ (دو) اور سومیت پاسی کے گول کی بدولت 3-1 سے جیت درج کی تھی۔ کوچ شہزاد انور کی پاکستانی ٹیم ابھی بدھ کے میچ کے لیے بنگلور نہیں پہنچی ہے لیکن اسٹیمچ کو لگتا ہے کہ انھوں نے ماریشس میں ٹورنامنٹ کھیل کر کافی پریکٹس حاصل کر لی ہے ۔اسٹیمچ نے کہا، انہوں نے گزشتہ 10 دنوں میں تین میچ کھیلے ہیں، اس لیے وہ اچھی حالت میں ہیں۔