Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

سندھو کی سنسنی خیز شکست، سری کانت کوارٹر فائنل میں

کوالالمپور۔ (یو این آئی )اولمپک اور عالمی چمپئن شپ کی سلور فاتح ہندستان کی پی وی سندھو کو ملائیشیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جمعرات کو سنسنی خیز شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آٹھویں سیڈ کدامبي سری کانت نے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔پانچویں سیڈ سندھو کو غیر سیڈ کوریا ئی کھلاڑی سنگ جی ہیون نے 43 منٹ میں 21-18 21-7 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ہندوستانی کھلاڑی نے پہلے گیم میں جدوجہد کی لیکن دوسرے گیم میں حیرت انگیز طور پر ہتھیار ڈال دیے ۔

 

سندھو دوسرے گیم میں صرف سات پوائنٹس ہی جیت پائیں ۔دنیا میں چھٹے نمبر کی سندھو کا اس شکست کے بعد 10 ویں نمبر کے کوریائی کھلاڑی کے خلاف 8-8 کا کریئر ریکارڈ ہو گیا ہے ۔ سندھو نے اس سال سنگ کو آل انگلینڈ چمپئن شپ میں شکست دی تھی۔ سندھو کو گزشتہ ہفتے انڈیا اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انڈیا اوپن کے فائنلسٹ سری کانت نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے آخری آٹھ میں مقام بنا لیا ہے ۔ سری کانت نے تھائی لینڈ کے کھوست فیتپرادب کو 32 منٹ میں 21-11 21-15 سے ہرا دیا۔ سری کانت کا اب سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے چوتھی سیڈ چین کے چن لوگ سے مقابلہ ہوگا۔عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر کے سری کانت کو پانچویں درجہ بندی کے لوگ کے خلاف 1-5 کا ریکارڈ ہے ۔ دونوں کے درمیان آخری مقابلہ 2017 کے آسٹریلیا اوپن میں ہوا تھا جس میں سری کانت نے کامیابی حاصل کی تھی۔اس درمیان مکسڈ ڈبلز میں ہندستانی جوڑی پرنب جیری چوپڑا اور این سکي ریڈی کو بھی دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندستانی جوڑی کو ملائیشیا کی جوڑی کو تان قیان مینگ اور لئی پئي جینگ نے 56 منٹ کی جدوجہد میں 15-21 21-17 21-13 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں مقام بنا لیا۔