سنگاپور۔ (یو این آئی )نئے سیزن میں اپنے پہلے خطاب کی تلاش میں لگی اولمپکس اور عالمی چمپئن شپ کی سلور فاتح ہندستان کی پی وی سندھو کو ہفتہ کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے ساتھ ہی سنگاپور اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندستانی چیلنج ختم ہو گیا۔چوتھی سیڈ سندھو کو سیمی فائنل میں دوسری سیڈ جاپان کی نوجومي اوکھارا نے محض 37 منٹ میں 21-7 21-11 سے ہراکر خطابی مقابلے میں جگہ بنا لی۔
سندھو نے 2018 کے آخر میں آٹھ سرفہرست کھلاڑیوں کا ورلڈ ٹور فائنلس ٹورنامنٹ جیتا تھا لیکن 2019 میں ان کے خطاب کی تلاش اب تک پوری نہیں ہو پائی ہے ۔ سندھو مارچ کے آخر میں اپنے گھریلو ٹورنامنٹ انڈیا اوپن کے سیمی فائنل تک پہنچی تھیں جبکہ گزشتہ ہفتے وہ ملائیشیا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں باہر ہو گئی تھی۔عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر کی ہندستانی کھلاڑی کا سنگاپور اوپن میں سفر سیمی فائنل میں ختم ہو گیا۔ سندھو مقابلے میں اوکھارا کے سامنے کوئی چیلنج نہیں پیش کر سکیں۔ اوکھارا نے اس سے پہلے کوارٹر فائنل میں ہندستان کی سائنا نہوال کو بھی شکست دی تھی۔سندھو کا اس شکست کے بعد اوکھارا کے خلاف 7-7 کا کریئر ریکارڈ ہو گیا ہے ۔ سندھو نے گزشتہ سال ورلڈ ٹور فائنلس میں اوکھارا کو مسلسل گیموں میں شکست دی تھی اور انہوں نے اوکھارا کو عالمی چمپئن شپ میں بھی شکست دی تھی۔ لیکن جاپانی کھلاڑی نے دونوں کا بدلہ یہاں نکال لیا۔اوکھارا کا خطاب کے لئے ٹاپ سیڈ تائی پے کی تائی جو ینگ سے مقابلہ ہوگا جنھوں نے دیگر سیمی فائنل میں تیسری سیڈ جاپان کی اکانے یاماگوچی کو 57 منٹ میں 15-21 24-22 21-19 سے شکست دی۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی