سندھو-سائنا اور نیرج کو ای ایس پی این اسپورٹس ایوارڈ
ممبئی۔ (یو این آئی )ہندستان کی اسٹار خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور بھالا پھینک کھلاڑی نیرج چوپڑا کو اسپورٹس چینل ای ایس پی این کی طرف سے سال 2018 کے بہترین خاتون اور مرد کھلاڑیوں کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جبکہ سائنا کو ‘کم بیک آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔
سندھو نے چین میں سال کے آخری ورلڈ ٹور فائنلس میں خطابی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2018 ورلڈ چمپئن شپ میں بھی وہ چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔ ان کامیابیوں کے لیے انہیں مسلسل دوسرے سال سب سے بہترین خاتون کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے ۔سال کے بہترین مرد کھلاڑی کے طور پر نیرج چوپڑا کو منتخب کیا گیا ہے ۔ نیرج نے 2018 دولت مشترکہ کھیلوں اور 2018 ایشیائی کھیلوں میں 88.06 قومی ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا۔ سائنا نے ‘کم بیک آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، انہوں نے 2018 ایشیائی کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ ہندستانی شوٹنگ ٹیم کے کوچ جسپال رانا کو کوچ آف دی ایئر منتخب کیا گیا ہے ۔ ان کی رہنمائی میں 2018 دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندستان نے 16 تمغے جیتے تھے ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی