Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

سرے کے ول جیکس نے 25 گیندوں میں لگائی سنچری

دبئی۔ (یو این آئی ) سرے کے ول جیکس نے یہاں لنکاشائر کے خلاف ٹی 10 کرکٹ لیگ کے سیزن سے پہلے ہوئے میچ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کے ساتھ 25 گیندوں میں سنچری جڑنے کا کارنامہ کر دکھایا ہے ۔جیکس نے لنکاشائر کے اسٹیفن پیری کے ایک اوور میں چھ چھکے لگاتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ اگرچہ یہ لیگ سے پہلے ہوا میچ تھا اس لئے اسے سرکاری حیثیت حاصل نہیں تھی، ورنہ جیکس کرس گیل کے سب سے تیز سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ سکتے تھے ۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز نے 2013 آئی پی ایل میں یہ ریکارڈ بنایا تھا اور جیکس سے پانچ گیند زیادہ لیں۔سرے کے کھلاڑی کا یہ کارنامہ اگرچہ ریکارڈ بک میں درج نہیں ہو گا۔ جیکس نے 10 اوور کی شکل میں 87 کے سب سے زیادہ اسکور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جسے گزشتہ سال ا یلیکس ہیلز نے بنایا تھا۔ جیکس نے کل 30 گیندوں میں آٹھ چوکے ، 11 چھکے لگا کر 105 رن بنائے اور ٹیم کو تین وکٹ پر 176 رنز تک پہنچا دیا۔ لنکاشائر اس کے جواب میں نو وکٹ پر 81 رن بنا سکی۔20 سالہ جیکس نے میچ کے بعد کہا کہ میں نے سنچری کے بارے میں نہیں سوچا تھا، یہ سب جلد ہو گیا۔ جب میں نے 98 بنائے تب مجھے لگا کہ میں کر سکتا ہوں۔ اسی طرح جب میں نے پیری پر چار چھکے لگا دیئے تب میں نے پانچویں اور چھٹی گیند پر بھی چھکا لگانے کا سوچا۔ گزشتہ سیزن میں سرے کیلئے فرسٹ کلاس میں ڈیبو کرنے والے جیکس نے رائل لندن کپ میں 100 گیندوں پر 121 رن بنائے تھے ۔