جے پور۔ (یو این آئی )آئی پی ایل -12 میں مسلسل مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی راجستھان رائلس کی ٹیم ہفتہ کو یہاں ممبئی انڈینس کے خلاف میچ میں بھی ہار گئی تو وہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔راجستھان نے اب تک آٹھ میچوں میں چھ میچ گنوائے ہیں اور وہ چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں ساتویں نمبر پر ہے ۔ راجستھان کے لئے ممبئی کے خلاف مقابلہ کرو یا مرو کا میچ ہے اور اسے جیتنے کے بعد ہی اس کے لئے پلے آف کی امیدیں قائم رہ پائیں گی۔
راجستھان اگر اب ہاری تو اس کے لئے پلے آف میں پہنچنا بہت مشکل ہو جائے گا۔دوسری طرف ممبئی کی ٹیم اس وقت ٹیبل میں چھ جیت اور 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ ممبئی نے کل دہلی کیپٹلس کو دہلی میں 40 رنز سے شکست دی تھی۔ ممبئی کی جیت کے ہیرو پانڈیا برادران کرونال اور ہردک رہے تھے جنہوں نے آخری اوورز میں شاندار بلے بازی کی تھی۔سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم پر اگرچہ رائلس کے خراب ریکارڈ کی وجہ سے ٹیم کی راہ آسان نہیں ہوگی۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اس میدان پر واحد جیت درج کرنے کے علاوہ ٹیم نے موجودہ سیزن میں اپنے باقی تینوں گھریلو میچ گنوائے ھیں انگلینڈ کے جوس بٹلر نے رائلس کی جانب سے عمدہ بلے بازی کی ہے ۔ ان کی 43 گیند میں 89 رن کی اننگ کی بدولت رائلس نے ممبئی کو چار وکٹ سے شکست دی تھی لیکن باقی بلے باز یا تو رن بنانے کے لئے برسرپیکار ہیں یا پھر ان کی کارکردگی میں تسلسل نہیں ھے موجودہ سیزن کی پہلی سنچری بنانے والے سنجو سیمسن بھی گزشتہ کچھ اننگز میں ناکام رہے ہیں۔کپتان اجنکیا رہانے بھی اچھی شروعات کو بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کر پا رہے ہیں۔ ان کے گزشتہ میچ میں مڈل آرڈر میں بلے بازی کرنے کا فیصلہ بھی فائدہ مند ثابت نہیں ہوا اور ٹیم موہالی میں کنگز الیون پنجاب کے خلاف 182 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رھي آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو ا سمتھ اور انگلینڈ آل راؤنڈر بین اسٹوکس بھی توقعات پر کھرے نہیں اترے ھیں گیندبازي میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر اور اسپنر شریس گوپال نے متاثر کیا ہے لیکن انہیں دیگر گیند بازوں کی مناسب ساتھ نہیں ملا ہے بالخصوص ڈیتھ اووروں میں پچھلے میچ میں ٹیم نے اسٹیورٹ بنی اور ایشٹن ٹرنر کو موقع دیا تھا۔ بنی نے کچھ اچھے شاٹ کھیلے لیکن ٹرنر اکاؤنٹ کھولنے میں بھی ناکام رہے ۔کپتان روہت شرما اور کوئنٹن ڈی کاک کی سلامی جوڑی ٹیم کو عمدہ آغاز دلا رہی ہے جبکہ پانڈیا برادران ہردک اور کرونال کے علاوہ کیرون پولارڈ ڈیتھ اووروں میں مؤثر بلے بازی کر رہے ہیں۔ممبئی کو ایک اور فتح پلے آف کے قریب پہنچا دے گی۔ ممبئی اس مقابلے میں راجستھان سے 13 اپریل کو ممبئی میں ملی شکست کا بدلہ چکانا چاہے گی۔ اس میچ میں ممبئی نے پانچ وکٹ پر 187 رن بنائے تھے جبکہ راجستھان نے اوپنر جوس بٹلر کی 89 رن کی شاندار اننگز سے چھ وکٹ پر 188 رن بنا کر میچ جیت لیا تھا۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی