مدرسہ دار ارم حسین آباد میں الناد ی العربی کا سالانہ تقابلی پروگرام
لکھنؤ۔عربی زبان کی بڑی اہمیت ہے اسلام کے مراجع ومصادرنیز دین کی سمجھ اسی زبان کے سیکھنے پر موقوف ہے ۔اس کی برابری دنیا کی کوئی دوسری زبان نہیں کرسکتی کیونکہ یہ ہمارے نبی ؐ کی زبان ہے ،اہل جنت کی زبان ہے کلام اللہ کی زبان ہے ۔ اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ اس زبان میں تحریری و لسانی صلاحیت پیداکریں۔ان خیالات کااظہار ارم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے ادارہ مدرسہ سید احمد شہید ودار ارم حسین میں اصلاح البیان کے تحت منعقد النادی العربی کے سالانہ تقابلی و انعامی جلسے میں طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے صدرمولانا عزیزاللہ ندوی نے کیا ۔
مولانا عزیزنے کہا کہ آپ اپنے قیمتی وقت بے سود کاموں میں ضائع ہونے سے بچائیں ،وقت کو غنیمت سمجھیں اور اس کو اپنے کام میں لائیں ،ا نہوںنے کہاکہ عربی زبان سیکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس فن کے ماہراساتذہ سے صلاح و مشورہ لیا جائے اور ان کے بتائے ہوئے طریقے پر چلنے کی کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ دار ارم میںوہ تمام وسائل موجود ہیں ،جن سے آپ اپنی قلمی و لسانی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیںبس ضرورت ہے کہ آپ اپنے اندر بیداری لائیں ،خود کو تیار کریں اور منزل کوپانے کیلئے ہمہ تن منہمک ہوجائیں۔ اس سے قبل جلسے کا آغازادارہ کے طالب علم احتشام الحق کی تلاوت کلام و افسرعالم کی نعت خوانی سے ہوا ۔جبکہ نظامت کے فرائض محمد کامل اور ان کے نائب اخترعالم نے انجام دئے ۔حکم کی ذمہ داری مولانا مشیر عالم ندوی و مولانا محمد احسان ندوی نے انجام دی ۔مسابقے میں علیا اور سفلیٰ گروپ سے تقریبا 31طلبہ نے حصہ لیا ۔جس میں علیاگروپ سے افسرعالم ،محمد اکمل،اختر عالم اسی طرح سفلیٰ گروپ سے محمد طارق ،عارف باللہ اور نازش اختر بالترتیب اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کئے۔ اس موقع پرقاری عبیدالرحمٰن نوری، مولانامنصورعالم ندوی،مولانامحمدارمان ندوی ،مولانا عزیزاللہ ندوی ،مولانا محمد ارشد ندوی ،قاری عبدالواحد قاسمی وادارہ ہذاکے جمیع اساتذہ و طلباء موجودتھے ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی