Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

جیٹ ایئرویز نے سبھی آپریشن روکے

20ہزار ملازمتوں کو خطرہ

نئی دہلی۔ جیٹ ایئر ویز نے امرجنسی مدد نہ ملنے کے بعد اپنے تمام آپریشنس پر عارضی طور سے روک لگا دی ہے۔ جیٹ ایئر ویز کا یہ فیصلہ قرض دہنداں کے ذریعے جیٹ کے اضافی رقم کی درخواست کو نا منظور کئے جانے کے بعد سامنے ؤیا ہے۔

قرض دہنداںنے جیٹ کو 400کروڑ روپے کا امرجنسی فنڈ دئے جانے سے انکار کر دیا تھا۔ جیٹ ایئرویز اپنی آخری پرواز آج رات 10:20پر امرتسر سے ممبئی کے لئے روانہ کرے گی۔
واضھ رہے کہ پچیس برس پرانی اس ایئرلائن کمپنی پر آٹھ ہزار کروڑ روپے سے زیادی کا قرض ہے اور اگر کمپنی بند ہوتی ہے تو 20ہزار لوگوں کی ملازمت چلی جائے گی۔ جیٹ نے 18اپریل تک اپنی سبھی بین الاقوامی آپریشنس کو ملتوی کر دیا تھا۔ جیٹ ایئر ویز کے سی ای او نے بتایا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔ انہوںنے کہا کہ فنڈ کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے عارضی فنڈنگ کے لئے بار بار اپیل کی لیکن کچھ نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق جیٹ کے ملازمین کو گھر سے کامکرنکے کو کہا گیا ہے۔ صرف ایچ او ڈی اور چند اسٹاف جو کریٹیکل آپریشنس ڈیل کرتے ہیں وہی دفتر آئیں گے حالانکہ عارضی طور پر آپریشنس ملتوی کرنے کا باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔ گذشتہ روز خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے شہری ہوا بازی کے سکریٹری پردیپ سنگھ کھارولا کے حوالے سے بتایا تھا کہ کمپنی فی الحال صرف پانچ پروازیں چلا رہی ہے۔ اس سے قبل مصیبت میں گرفتار شراب تاجر وجے مالیا نے جیٹ ایئر ویز کے بانی نریش گویل سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسکے ساتھ ہی انہوںنے ہندوستانی بینکوں سے قرض لینے کی اپنی پیش کش بھی دہرائی۔ تقریباً 9000کروڑ روپے کی مالی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کر رہے مالیا نے دعویٰ کیا کہ ہندوستانی حکومت نجی ایئر لائنسوں کے ساتھ تفریق کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے سرکاری ایئر لائنس ایئر انڈیا کو امداد دی تھی جبکہ کنگ فشر ایئر لائنس اور اب جیٹ ایئر ویز کو بحران سے ابھارنے کے لئے حکومت نے کوئی مدد نہیںکی۔

 

http://www.kaumikhabrein.com