پیرس،(یو این آئی )دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ اورا سپین کے رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔جوکووچ نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو مسلسل سیٹوں میں 6-3، 6-0 سے شکست دے کر 9 ویں بار مونٹی کارلو ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔ جوکووچ نے دس میں سے چھ بریک پوائنٹ سے استفادہ کیا۔ دونوں کے درمیان یہ مقابلہ کل 68 منٹ تک چلا۔عالمی نمبر ایک کھلاڑی سیمی فائنل کیلئے 10 ویں سیڈ ڈینل مدویدیف سے کھیلیں گے جنھوں نے یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس کو 6-2، 1-6، 6-4 سے شکست دے کر کر اپنے پہلے ماسٹرز 1000 کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
جوکووچ نے جیت کے بعد کہاکہ میں اور ڈینل کبھی بھی کلے کورٹ پر ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلے ہیں لیکن میں نے انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے اور ان کے ساتھ کئی بار پریکٹس بھی کی ہے ۔ مجھے مقابلے کا انتظار ہے ۔ جوکووچ کے علاوہ 11 بار کے فاتح اسپین کے رافیل نڈال نے چار بریک پوائنٹس کو کامیاب کرتے ہوئے بلغاریہ کے گرگور دمتروو کو 6-4، 6-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں 15 ویں بار کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔مقابلہ جیتنے کے بعد نڈال نے کہاکہ جس طرح سے میں کھیل رہا ہوں اس سے میں بہت خوش ہوں۔ شروع کے دو راؤنڈمیں نے اچھا کھیلا۔ کلے کورٹ سیزن میں میری یہ اچھی شروعات ہے ۔ امید ہے کہ یہ جیت مجھے آگے آنے والے مقابلوں میں کام آئے گی۔ اس کے علاوہ اٹلی کے دو کھلاڑیوں نے بھی کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ۔ کوالیفائر لورینزو سونے گو نے برطانیہ کے کیمرون نوري کو مسلسل سیٹوں میں 6-2، 7-5 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخل ہوئے ۔ ان کے ساتھی کھلاڑی فیبیو فیوگني نے بھی تیسری سیڈ الیکساندر جیویریف کو 7-6، 6۔4سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔فیوگني اگلے میچ میں کروشیا کے بورنا کورچ سے کھیلیں گے جنہوں فرانس کے ہیوز ہربرٹ کو 6-4، 6-2 سے شکست دی۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی