قتل معاملہ میں پانچ گرفتار، دو افسر معطل
سرائے کیلا۔ تبریز ماب لنچنگ معاملہ کی جانجچ ایس آئی ٹی کرے گی. جھارکھنڈ میں سرائے کیلا کھرساواں ضلع میں طبریز انصاری کی موت کے معاملہ کی جانچ ایس آئی ٹی کرے گی۔ ساتھ اس معاملہ میں دو پولیس افسران کو معطل کرتے ہوئے اب تک پانچ لوگوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس کپتان ایس کارتک نے جن افسروں کو معطل کیا ہے ان میں تھانہ انچارج چندر موہن ارائوں اور سی او پی انچارج وپن بہاری سنگھ شامل ہیں۔ دونوں پر لاپروائی برتنے اور اپنے اعلیٰ افسروں کو اطلاع نہ دئے جانے کا الزام ہے۔ پولیس نے اب تک پانچ افراد کو گرفتار کرکےجیل بھیج دیا ہے۔ اسکے علاوہ ریاستی حکومت نے اس معاملہ ی رپورٹ وزارت داخلہ کو روانہ کر دی ہے۔
دوسری جانب پولیس انتظامیہ نے معاملہ پر سنجیدہ رخ اختیار کرتے ہوئے ایس ڈی پی او اویناش کمار کی قیادت میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کر دی ہے۔ ایس آئی ٹی میں آر آئی ٹی کے تھانہ انچارج سب انسپکٹر، آدتیہ پور تھانہ کے سب انسپکٹر، سرائے کیلا تھانہ انچارج اور کھرساواں تھانہ انچارج کو رکھا گیا ہے۔ ایس پی کی ہدایت پر ایس آئی ٹی نے جانچ شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ سرائے کیلا تھانہ حلقہ کے دھتکڈیہ میں 17-18 جون کی شب میں ڈیڑھ بجے چوری کی نیت سے بائک پر پہنچے تین نوجوانوں کو گائوں والوںنے دیکھا۔ اسکے بعد ہنگامہ ہونے پر دو فرار ہو گئے جبکہ کھرساواں علاقہ کے قدم ڈیہہ کے تبریز انصاری کو گائوں والوںنے پکڑ کر بجلی کے کھمبے سے باندھ کر پٹائی کی۔ جسکا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں طبریز سے جبرا!جے شری رام مہلوانے کی کوشش کی گئی ہے۔اطلاع ہونے پر سی نی او پی پولیس نے صبح 7بجے تبریز کو گائوں والوں کے قبضہ سے چھڑا کر اپنی حراست میں لیا اور علاج کرانے کے بعد اسے جیل بھیج دیا۔
تبریز کی طبیعت 22جون کو جیل میں اچانک خراب ہو گئی جسکے بعد جیل انتظامیہ نے اسے علاج کے لئے صدر اسپتال بھیجا جہاں ڈاکٹروںنے اسے ہلاک قرار دے دیا۔ لیکن تبریز کے گھر والوں نے اسکے زندہ ہونے کی بات کہہ کر اسپتال میں ہنگامہ شروع کر دیا۔ ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر ڈاکٹروںنے اسکے گھر والوں کے مطالبہ پر ٹاٹا اسپتال ریفر کر دیا لیکن یہاں بھی جانچ کے بعد تبریز کو مہلوک قرار دےد یا گیا۔
www.kaumikhabrein.com
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی