سنگرولی۔ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے قوم پرستی کے سوال پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے آج کہا کہ ملک کی آزادی کے لئے کانگریس نے سب سے زیادہ جدوجہد کی، لیکن بی جے پی لیڈر ہمیں ہی قوم پرستی کا سبق پڑھا رہے ہیں، وہ صرف بولنا جانتے ہیں۔مسٹر کمل ناتھ نے یہاں کانگریس امیدوار اجے سنگھ کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے قوم پرستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے وہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ بتائے کہ کیا ان کی پارٹی کا کوئی شخص مجاہد آزادی رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ قوم پرستی کا سبق پڑھانے والے بی جے پی لیڈر صرف بولنا جانتے ہیں۔وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی حکومت کے دوران ملک میں سب سے زیادہ دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔ یہاں تک کی پارلیمنٹ ہاؤس میں جب دہشت گردانہ حملہ ہوا، اس وقت بھی ملک میں ان ہی کی حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اور اجے سنگھ کے ساتھ مل کر سیدھی۔ سنگرولی کی ترقی کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی