Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

بی بی ڈی یونیورسٹی میں 29 کو اُتکرش 19 کا ہوگا آغاز

اُتکرش ’فریڈم آف آئیڈیاز‘ تھیم پر مشتمل
راجدھانی و آس پاس کے قریب 50 کالج کے طلبا لیں گے حصہ
لکھنؤ۔ (نامہ نگار)بابو بنارسی داس ایجوکیشنل گروپ کا ساسالانہ اُتکرش 19 کا انعقاد 29 سے 31 مارچ کی مدت میں منعقد کیا جارہا ہے۔

یہ سالانہ ’فریڈم آف آئیڈیاز‘ تھیم پر مشتمل ہے۔ یہ اطلاع مشترکہ طور سے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران بابو بنارسی داس یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اے کے متل اور اُتکرش کے کنوینر ڈاکٹر ایس ایم کے رضوی نے دی۔پروفیسر متل نے بتایا کہ اسکا افتتاح 29 مارچ کو بطور مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سکریٹری مہیش گپتا کریں گے اور اسکے تیسرے دن 31 مارچ کو اختتام پذیر ہوگاجس میں مہمان خصوصی بی بی ڈی ایجوکیشنل گروپ کی چیئرپرسن الکا داس گپتا اور مہمان اعزازی کے طورپر بی بی ڈی گروپ کے چیئرمین وراج ساگر داس گپتا ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اُتکرش کی تھیم فریڈم آف آئیڈیاز رکھا گیا ہے۔ اسکو رکھنے کی اہم وجہ ملک و سماج کی ترقی خیالات سے ہی ممکن ہے۔ طلبا و طالبات کو بغیر کسی روک ٹوک کے خیالات کوپیش کرنے کی آزادی دینی چاہئے۔ اس سے انکے خیالات میں تخلیق کو تقویت ملے گی اور اسے یقینی طور سے ترقی ہوگی۔
اُتکرش 19 کے کنوینر ڈاکٹر ایس ایم کے رضوی نے بتایا کہ شمالی ہند کی سب سے زیادہ باصلاحیت لوگوں کو موقع دینے والے اس پروگرام میں تکنیکی ، ثقافتی، کھیل ، ادب اورفائن آرٹس وغیرہ مقابلے دیکھنے کو ملیںگے۔اس میں قریب 100 پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔ تکنیکی میں کون بنے گا کروڑ پتی کی طرز پر شروع ہو رہا ہے کون بنے گا ٹیکرکل گرو؟ ساتھ ہی این ایس ایس کی طرف تین دنوں ایک خاتون کی مضبوطی کو لیکر پروگرام منعقد ہوگا۔
شہید کے کنبوں کی کریں گے مدد
اُتکرش 19 کے کنوینر ڈاکٹر ایس ایم کے رضوی نے بتایا کہ فائر آرٹس کے تحت ایک اسٹیج شیئر کیا جائے گا اس میں کچھ فنکار طلبا بیٹھیں گے اور اُن سے کوئی بھی اپنی فوٹو بنوا سکتا ہے اور امداد کی شکل میں اپنی جو رقم دینا چاہے وہ دیکر اُس فوٹو کو وہ خرد سکتے ہیں۔ اسی سے جو رقم اکٹھا ہوگی اسے پلوامہ کے شہید کنبوں کی مدد کیلئے دیا جائےگا۔
آنجہانی ڈاکٹر اکھلیش داس گپتا کو خراج عقیدت ہوگا’ اُتکرش 19‘
اکھلیش داس گپتا کو اُتکرش ٹیم کی طرف سے وال آف انسپائریشن خراج عقیدت دی جائے گی۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے اُتکرش 19کے چیف کنوینر ڈاکٹر ایس ایم کے رضوی نے بتایا کہ بی بی ڈی گروپ کے چیئرمین آنجہانی ڈاکٹر اکھلیش داس گپتا مختلف صلاحیتوں کے مالک تھے۔ وہ ایک اچھے کھلاڑی ، بڑے سیاسی لیڈر ، بڑے ماہرتعلیم اور بہت بڑے سماجی خدمت گار بھی تھے۔ انکے انہیں شکلوں کو ایک ساتھ کرنے کی کوشش کی گئی ہے انکی ساری فوٹو کو ایک ساتھ ایک دیوار پر لگایا جائے گا جسکا افتتاح اختتامی سیشن میں موجود بطور مہمان خصوصی بی بی ڈی گروپ کی چیئرپرسن الکا داس گپتا افتتاح کریں گی۔