Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

اے ایم یو اسکول نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت کئی پروگراموں کا اہتمام کیا

علی گڑھ۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سٹی گرلز ہائی اسکول نے تین ہفتے کے آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ویروں کا وندن، میری ماٹی میرا دیش اور سیلفی وِد ترنگا جیسی مہمات بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر ڈبیٹ، فینسی ڈریس، دیا سازی، پوسٹر سازی ،سلوگن رائٹنگ اور کوئز کے مقابلے منعقد کئے گئے۔

 

فراموش شدہ ہیروز پر ایک پینل مباحثہ اور شجرکاری مہم کا بھی اہتمام کیا گیا۔ڈیبیٹ مقابلے میں پہلا انعام مہوش، دوم انعام فائزہ شکیل اور حوصلہ افزائی انعام عفیفہ کو ملا۔فینسی ڈریس مقابلے میں مہوش اور ارپنا بھردواج کی ٹیم نے پہلا انعام حاصل کیا، جبکہ منی سراوت اور رادھیکا شرما نے دوسرا اور دانیہ رفیق اور غوثیہ ناہید نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ ترفیہ ، سلینہ دلشاد اور عالیہ کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔پرائمری سطح پر دیا سازی مقابلے میں پہلا انعام علیشا ظہیر نے، دوسرا انعام ثناء نے اور حوصلہ افزائی انعام اقراء ارشاد نے حاصل کیا۔ سکنڈری سطح پر کلثوم شاہد نے پہلا انعام، عائشہ ناظم نے دوسرا اور منی سراوت نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ سینئر سطح پر پہلا انعام ارشین ، دوسرا انعام دیکشا اور تیسرا انعام الفیہ کو دیا گیا۔صالحہ آصف ، اریبہ اور ضحیٰ فاطمہ نے پوسٹر سازی اور سلوگن رائٹنگ کے مقابلے میں پرائمری سطح پر بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا، جبکہ مڈل سطح پر پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام بالترتیب یسریٰ سہیل، حبا اور عائشہ ناظم کے حصے میں آیا۔ سینئر سطح پر علمہ افتخار ، آفرین اور زورین نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔’سرحدی علاقوں کی ترقی‘ کے موضوع پر ہوئے کوئز مقابلے میں مہوش ، لائبہ اور الینا کی ٹیم فاتح بن کر ابھری۔مٹی کلش کے ساتھ شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں سات گاؤوں سے مٹی جمع کر کے اور انھیں ملاکر قومی یکجہتی اور مادر وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا۔ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عالمگیر نے مٹی کے برتن میں ہیبسکس کا پودا لگایا۔اسکول نے بڑی تعداد میں طلباء کی شرکت کے ساتھ سوچھتا مہم کا بھی اہتمام کیا۔ بعد ازاں پروگراموں میں حصہ لینے والی تمام طالبات کو شرکت کے سر ٹیفکیٹ دیے گئے۔