Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Jabalpur: Polling officers count the EVMs (Electronic Voting Machines) kept in a strong room, in Jabalpur, Thursday, April 18, 2019. (PTI Photo)(PTI4_18_2019_000149B)

ای وی ایم کے قابل اعتماد ہونے پر شک نہیں کیا جاسکتا:راوت

اندور۔ (یو این آئی) ملک کے سابق چیف الیکشن کمشنر او پی راوت نے آج کہا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے قابل اعتماد ہونے پرشک نہیں کیا جاسکتا ۔مسٹر راوت نے یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ البتہ جن ہاتھوں میں ای وی ایم رہتا ہے اورا س سے جڑے معاملوں میں جو لوگ رہتے ہیں ان پر ضرور شک کیا جاسکتا ہے۔لیکن ای وی ایم پوری طرح قابل اعتماد ہے۔الیکشن کمیشن کے طریقہ کار پر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ سیاست سے منسلک لوگ الیکشن کمیشن کو ’پنچنگ بیگ‘ کی طرح استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریبا 90 کروڑ ووٹروں والے ملک میں عام انتخابات کو اختتام تک پہنچانا چیلنچ سے پر کام ہے۔ لیکن ہندوستانی الیکشن کمشنر سال بہ سال بالغانہ طریقے سے انتخابی اصلاح کی طرف بڑھ رہا ہے۔مسٹر راوت نے کہا کہ کمیشن کا خیال پیش کرنے والے آئین تخلیق کرنے والوں کو علم رہا ہوگا کہ کمیشن کےلئے مستقبل میں غیر جانبدار انتخابات کرانا چیلنج سےپر ہوگا۔ لہذا کمیشن کو آئین کے تحت زبردست اختیارات دیئے گئے ہیں۔

ان کے مطابق کمیشن صدر اور گورنر سے جتنے لوگ اور وسائل انتخابات کرانے کے لئے مانگتے ہیں انہیں مہیا کرانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات 9 مرحلوں میں ہوئے تھے۔ اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں کرائے جارہے ہیں۔ اسی طرح مستقبل میں اور بھی کم وقت میں انتخابات کرنے کی کوشش کی جائیں گی۔

انتخابات میں بلیک منی کے استعمال پر اپنی فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر راوت نے کہا کہ اس طرح کے معاملوں میں اضافہ ہی ہورہا ہے جنہیں روکے جانے کی ضرورت ہے۔