Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

ایودھیا تنازع پر ثالثی پینل کو 15اگست تک کی مہلت

سپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ

نئی دہلی۔ ایودھیا تنازع پر ثالثی پینل کو 15اگست تک کی مہلت دی گئی ہے. سپریم کورٹ نے ایودھیا میں بابری مسجد رام جنم بھومی تنازع کے حل کے لئے تشکیل ثالثی پینل کی مدت کار 15اگست تک بڑھا دی ہے۔ ثالثلی پینل نے عدالت عظمیٰ سے مذکورہ معاملہ طے شدہ مدت میں توسیع کی اپیل کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ ثالثی پینل کی سربراہی سپریمکورٹ کے سابق جج جسٹس فقیرمحمد ابراہیم کلیف اللہ کررہے ہیں۔ کلیف اللہ کے علاوہ اس پینل میں شری شری روی شنکر اور سینئر وکیل شری رام پانچو شامل ہیں۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بینچ نے کہا کہ انہیں جسٹس کلیف اللہ کی رپورٹ مل گئی ہے۔ جس میں ثالثی پینل نے ثالثی کا عمل پورا کرکنے کے لئے 15گاست تک کا وقت مانگا ہے ۔ جسٹس گوگوئی کے علاوہ اس پینل میںجسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبد النظیر شامل ہیں۔ بینچ نے کہا کہ جب ثالث نتائج کے تعلق سےپُر امید ہیں اور 15اگست تک کی مہلت مامنگ رہے ہیں تو انہیں وقت دینے میں کیا نقصان ہے؟ یہ معاملہ کئی برسوں سے زیر التوا ہے لہذا ہم کیوں وقت نہ دیں؟ بینچ نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ ہم یہ نہیں بتانے جا رہے ہیں کہ ابھی تک اس معاملہ میں کیا پیش رفت ہوئی ہے؟ یہ خفیہ ہے۔ ہندو اور مسلم فریقوں کے لئے پیش ہوئے وکلاء جاری ثاثلی کے عملپر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس عمل میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
قابل ذاکر ہے کہ ایودھیا میں 16ویں صدی میں تعمیر بابری مسجد کی زمین پر تنازعہ ہے۔ ہندو فریقین کا کہنا ہے کہ مسجد کی تعمیر مندر توڑ کر ہوئی ہے ۔ اسی تنازع کے سبب 1992میں مسجد کو مسمار کر دیا گیا۔ جسکے بعد پورے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے۔الہ آباد ہائی کورٹ نے 30ستمبر 2010کو اپنے فیصلہ میں متنازعہ زمین کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا۔ ایک حصہ نرموہی اکھاڑا۔ ایک سنی سنٹرل وقف بوڑڈ اور تیسرا رام للا وراج مان کو دیا۔ اس کے بعد یہ معاملہ سپریمکورٹ پہنچا جہاں اس کے لئے 8مارچ کو ثالثی پینل تشکیل کر دیا گیا۔ جو سبک دوش جسٹس ابراہیم کلیف اللہ کی صدارت میں اسکا حل نکالنے میںکوشاں ہے۔

 

http://www.kaumikhabrein.com