بنگلورو۔ (یو این آئی )رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف مایوس کر دینے والی شکست کے بعد کہا کہ ٹیم کو بولنگ میں وسیع بہتری کی ضرورت ہے اور ٹیم اپنے اگلے میچ میں شاندار واپسی کرنے کی کوشش کرے گی۔کولکاتا کے خلاف 200 سے زیادہ اسکور بنانے کے باوجود پانچ وکٹ سے ملی شکست کے بعد وراٹ کافی مایوس نظر آئے ۔
بنگلور آئی پی ایل کے 12 برس کی تاریخ میں اپنے پہلے خطاب کی تلاش میں ہے لیکن ٹیم کو مسلسل پانچویں شکست سے توقعات کو جھٹکا لگا ہے ۔ وراٹ نے کہاکہ اگر ہم اسی طرح سے بولنگ کریں گے اور دباؤ کی صورت میں صبر نہیں رکھیں گے تو ہم پوائنٹس ٹیبل میں نچلے مقام پر رہنے کے ہی قابل ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم مشکل حالات میں دماغ سے بولنگ نہیں کریں گے تو آندرے رسل جیسے خطرناک بلے باز کے آگے بولنگ کرنے میں مشکل پیدا ہوں گی۔وراٹ نے کہاکہ ہمیں آخری کے چار آوروں میں بہتر کارکردگی کرنا ضروری ہے کیونکہ یہی ایک شعبہ ہے جھاں ہمیں اپنی کارکردگی میں اصلاح کرنی ہے ۔ ہم مشکل حالات میں کارکردگی نہیں کر سکے ہیں جو کہ اس پورے ورژن میں ہماری ہار کا سبب رہا ہے ۔31 سالہ کپتان نے کہاکہ میں 18 ویں اوور میں بالکل خوش نہیں تھا کیونکہ ہم 20 سے 25 رن اور شامل کر سکتے تھے ۔ اے بی ڈیویلیرس کو بھی بعد میں مزید بلے بازی کا موقع نہیں ملا۔ لیکن اگر آپ چار آوروں میں 75 رنز نہیں بچا سکتے تو آپ کو اندازہ کرنا ہوگا کہ کتنے رنز بچا سکتے ہیں۔ بولر کو ایک اوور میں 100 رنز بچانے کے لئے نہیں مل سکتے ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم نے بورڈ پر بہت اچھا اسکور بنایا تھا جس کا دفاع کیا جا سکتا تھا۔ آر سی بی نے میچ میں مقرر اوورز میں تین وکٹ پر 205 رن بنائے تھے لیکن مخالف ٹیم نے پانچ گیند باقی رہتے ہی پانچ وکٹ سے میچ جیت لیا۔کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تھوڑا وقت دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہلی کے خلاف اگلے میچ میں شاندار طریقے سے واپسی کرنے کی کوشش کریں گے ۔ یہ سیزن ہمارے لئے انتہائی مشکل رہا ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم اچھی واپسی کرکے چیزوں کو اپنے میں حق میں کر پائیں گے ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی