لکھنؤ۔سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے یوگی حکومت کے 74 سیٹوں کے دعویٰ پر کہا کہ وہ یوپی میں صرف 1 سیٹ جیتنے والی ہے ۔ یہی نہیں، اکھلیش نے یوپی حکومت کے وزیر اوم پرکاش راج بھر کی تعریف کر کہا کہ بی جے پی میں ایک ہی وزیر ہے جو سچ بولتا ہے۔ بتا دیں کہ لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش میں ایس پی-بی ایس پی کے اتحاد میں پیپلز پارٹی اور نشاد پارٹی کو بھی شامل کیا ہے۔ اکھلیش نے دونوں پارٹی کے صدور ڈاکٹر سنجے چوہان اور ڈاکٹر سنجے نشاد کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔اکھلیش نے کہا، ہم اس بار رسک لے کر دیکھیں گے کہ یوپی میں ترقی پر ووٹ جائے گا یا ذات پات پر۔ انہوں نے کہا، ضمنی انتخابات میں جو تاریخی نتائج آئے تھے، وہ کسی نے سوچا نہیں تھا۔ ہمارے بابا سی ایم کو بھی توقع نہیں تھی۔ بی ایس پی اور ایس پی کے اتحاد میں یوپی میں سب سے بڑا انتخابات ہونے جا رہا ہے۔ نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا کی نظر یوپی پر ہے۔ جو 74 کا دعویٰ کرتے ہیں انہیں سوچنا پڑے گا کہ ان کا اکاؤنٹ کھلے گا نہیں۔ کہیں 74 سے صرف ایک سیٹ پر نہ سمٹ کر رہ جائیں۔ اکھلیش نے کہا، ہم نے تعلیم دوستوں کو عزت دی لیکن بی جے پی کی حکومت نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔ اکھلیش نے کہا، مجھے نہیں لگتا کہ اس حکومت کے پاس کوئی مدعہ بھی ہے۔ صرف اپوزیشن، پھر اپوزیشن اور چوکیدار کے علاوہ اور کسی پر بات نہیں کر پا رہے ہیں۔ ساری قوتوں کے باوجود عوامی حمایت نہیں جٹا پا رہے ہیں۔ عوام منتظر ہے کہ کب ووٹنگ کرنے کو ملے گی۔ اکھلیش نے کہا، ہماری ٹیم مطالعہ کر رہی ہے کہ تعلیم اور روزگار سے محروم کرنے کے لئے جو سازشیں ہو رہی ہیں، کیوں ہو رہی ہے اسے آپ کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ حمایت کے بعد سیٹوں کی تقسیم پر اکھلیش نے کہا کہ اس پر بعد میں بات کر لیں گے۔ اکھلیش نے کہا، سماجوادی پنشن اسکیم غریبوں کو آبادی کے حساب سے پنشن مل رہی تھی۔ اس میں اقلیتوں کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن اسے ہائی کورٹ، سپریم کورٹ تک پہنچا دیا گیا۔ انہوں نے کہا، ہمارے چوکیدارو کا احترام سب سے زیادہ نیتا جی کرتے ہیں اور پھر سماج وادی پارٹی نے کیا۔ وہ یہاں آکر مظاہرہ کرتے ہیں تو لاٹھی کون پڑواتا ہے۔ سب سے زیادہ بے عزتی بی جے پی نے کی ہے۔ بی جے پی کے ساتھ عوام کی حمایت نہیں ہے۔ بی جے پی کے پرچارک گورنر اور سرکاری ایجنسیاں ہیں۔ وہیں اوم پرکاش راج بھر کے لئے انہوں نے کہا، راج بھر ایسے وزیر ہیں جو حکومت کی حقیقت بتاتے ہیں، صرف ایک وزیر ہے جو سچ بولتے ہیں۔ وقت وقت پر حکومت کی حقیقت بتاتے ہیں، انہیں تکلیف مت پہنچائیے۔ Tags: akhlesh yadev Continue Reading Previous اجلاسوں میں مانکڈڈ نہیں کرنے پر ہوا تھا فیصلہ: شکلاNext چھٹا لوک سبھا انتخابات :ایمرجنسی نافذ کر کے کانگریس نے گنوائی حکومت جواب دیں جواب منسوخ کریںآپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہےتبصرہ * نام * ای میل * ویب سائٹ المزيد من القصص political سياسي سیاسی قومی ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی 16 ستمبر, 2024 edit.kkb political تازہ ترین خبر سياسي سیاسی قومی پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی 11 مئی, 2024 edit.kkb 1 min read political اپنا صوبہ تازہ ترین خبر سياسي قومی لکھنؤ کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی 7 مئی, 2024 edit.kkb
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی