کراچی: جمعہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 115.62 روپے اور قیمت فروخت 115.72روپے پرمستحکم رہی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید 117.20 روپے سے بڑھ کر117.40روپے اور قیمت فروخت 117.50روپے سے بڑھ کر 117.70روپے ہوگئی۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی