Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

اقوام متحدہ نے مسعود اظہر کو ’گلوبل ٹیرورسٹ‘ قرار دیا

قومی جمہوری محاذ حکومت کو دہشت گردی کے خلاف ملی بڑی سفارتی کامیابی

نئی دہلی۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کی حمایت یافتہ تنظیم جیش محمد کے سربراہ سعود اظہر کو ’عالمی دہشت گرد‘ قرار دے دیا ہے۔ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی ہندوستان کی کوششوں کے راستے میں چین گذشتہ دس برس سے رکاوٹیں کھڑی کرتا رہا ہے لیکن اس مرتبہ چین نے رکاوٹ ہٹا لی جسکی وجہ سے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے میں ہندوستان کامیابی سے ہمکنارہو سکا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کی سفیر اور مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑی کامیابی ہے۔ اسکے لئے ہم کئی برس سے کوشش کر رہے تھے اور آج ہمیں اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیابی مل گئی ہے۔ جیش سرغنہ کو پٹھانکوٹ اور پلوامہ میں دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔مسعود اظہر کی تنظیم جیش محمد کو اقوام متحدہ کی جانب سے پہلے ہی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق مسعود اظہر کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندی کے بعد اسکی املاک فریز کر دی جائیں گی۔ اور اسکے سفر کرکنے پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔
نیوز ایجنسی نے سید اکبر الدین کے حوالے سے بتایا کہ ’بڑے چھوٹے سب یکجا ہو گئے ہیں ۔ مسعود اظہر کو یو این سینکشن لسٹ میں عالمی دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ دریافت کرنے پر کہ کیا چین نے اپنی رکاوٹ ہٹا لی ہے تو اکبرالدین نے اسکا مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی گذشتہ دس برس سے کوشش کر رہا تھا۔ اور ہندوستان کی جانب سے اس سلسلہ میں چار مرتبہ تجاویز بھی پیش کی جا چکی ہیں لیکن ہر مرتبہ چین اسکے راستے کی رکاوٹ بنتا رہا۔ ہندوستان کی جانب سے 2009، 2016اور2017میں اظہر کو دہشت گرد قرار دئے جانے کی تجاویز پیش کی گئی تھیں لیکن چین نے ان پر ویٹو کر دیا۔ پلپوامہ میں دہشت گرد حملہ کے بعد ہندوستان کی جانب سے اس سلسلہ میں پھر تجویز پیش کی گئی تھی۔ امریکہ ، فرانس اور برطانیہ نے ہندوستان کا ساتھ دیتے ہوئے اس تجویز کی حمایت کی تھی لیکن چین نے حسب دستور پھر رخنہ ڈالتے ہوئے تجویز پر ویٹو کر دیا۔ لیکن اب چین نے اپنے رخ میں نرمی برتتے ہوئےاپنے ذریعے عائد پابندی ہٹا لی ہے۔ ایجنسی نے چینی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ’امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کی تجویز میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں ملا، جسکے بعد ہم نے جیش کے سرغنہ کو عالمی دہشت گرد قرار دینے پر عائد اپنی پابندی ہٹا لی۔چین وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا کہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے مسئلہ پر چین متعلقہ فریقین سے تعمیری اور ذمہ دارانہ طور پر رابطے میں تھا۔ حال ہی میں متعلقہ ملکوںنے فہرست بندی کی تجویز کے پیش نظر کے بعد دوبارہ مواد مہیا کرایا ۔ نظر ثانی مواد کے مطالعہ اور متعلقہ فریقین کی رائے پر غور کے بعد فہرست بندی کے مسئلہ پرچین کا کوئی اعتراض باقی نہیں رہا۔
ایسے میں یہ بھارت کے لئے بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ فرانس نے اقوام متحدہ کے اس قدم کا خیر مقدم کیا ہے۔ در ایں اثنا سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ مسعود اظہر کو بالہ کوٹ ایئر اسٹرائک کے بعد بہاول پور واقع مرکز سبحان اللہ علاقہ میں نظر بند رکھا گیا تھا۔ حال ہی میں اسے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مسعود اظہر کو قومی جمہوری محاذ حکومت نے ہی عمر شیخ اور مشتاق احمد زرگرکے ساتھ 1999میں اغوا کی گئی پرواز آئی سی 814 کے مسافروں کے عوض میں رہا کر دیا تھا۔