نئی دہلی۔ (یو این آئی ) کنگز الیون پنجاب کے کپتان روی چندرن اشون اور راجستھان رائلس کے بلے باز جوز بٹلر کے ‘مانکڈڈ تنازعہ کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین راجیو شکلا نے منگل کو کہا کہ تمام آئی پی ایل کپتانوں کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر کریز سے باہر نکل گئے بلے بازوں کو کھیل احساس کے تحت رن آؤٹ نہیں کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
بی سی سی آئی افسر اور آئی پی ایل چیئرمین نے ٹوئٹر پر اشون کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ مجھے یاد ہے کہ کپتانوں اور میچ ریفری کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا جس میں میں بھی موجود تھا کہ اگر کوئی بلے باز نان اسٹرائیکر اینڈ پر کریز سے باہر نکل جائے تو اسے کھیل احساس کے تحت آؤٹ نہ کیا جائے ۔شکلا نے ایک اور ٹویٹ میں لکھاکہ یہ میٹنگ کلکتہ میں ہوئی تھی جس میں آئی پی ایل ٹیموں کے کپتانوں نے حصہ لیا تھا جن میں مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑی بھی موجود تھے ۔ آئی پی ایل افسر نے لکھا کہ شاید آئی پی ایل کے کسی ایک ورژن کی شام پر یہ میٹنگ ہوئی تھی جو کولکتہ میں ہوئی تھی۔پنجاب کے کپتان اشون جب 13 ویں اوور میں گیند بازی کر رہے تھے تب انہوں نے نان اسٹرائیکر اینڈ پر جوس بٹلر کو کریز سے باہر نکلے ہوئے دیکھا اور بلے باز کو رن آؤٹ کر دیا۔ میدانی امپائر نے اسے لے کر تھرڈ امپائر سے رائے مانگی جنہوں نے اصولوں کے مطابق بٹلر کو آؤٹ دے دیا۔آئی پی ایل میں یہ اپنے آپ میں پہلا واقعہ ہے جس پر اشون کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اشون کے بٹلر کو رن آؤٹ کرنے کے بعد میچ کا پانسہ پلٹ گیا اور پنجاب نے واپسی کرتے ہوئے 14 رن سے قریبی فتح حاصل کر لی۔راجستھان کے کوچ پیڈي اپٹن نے تو اس معاملے میں اشون کے کردار پر ہی سوال اٹھا دیا اور میچ کے بعد ان سے ہاتھ ملاتے وقت اشون کو چند الفاظ کہے جو ہندوستانی اسپنر کو ناگوار گزرے ۔ راجستھان کے کپتان اجنکیا رہانے نے کہا کہ وہ اس معاملے میں تبصرہ نہیں کر سکتے اور اس پر کوئی بھی قدم اٹھانا آئی پی ایل کا کام ہے ۔میچ کے بعد بٹلر نے اشون سے ہاتھ تو ملایا لیکن ان کی طرف دیکھا نہیں۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی