دہرادون۔ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے دہرادون کی ضلع مجسٹریٹ سونیکا کی صدارت میں پیر کو مسلسل بارش کے درمیان ان کے دفتر کے رشیپرنا آڈیٹوریم میں عوامی سماعت کا پروگرام منعقد ہوا۔ آج اس میں کل ملاکر 101 شکایات موصول ہوئیں۔اسسٹنٹ انفارمیشن ڈائریکٹر بدری چند نے بتایا کہ آج موصول ہونے والی زیادہ تر شکایات زمین کے تنازعات اور تجاوزات سے متعلق تھیں۔ اس کے علاوہ باہمی جھگڑے ، بغیر اجازت رہائشی عمارتوں میں موبائل ٹاورز کی تنصیب، نالا بند کرنے ، راستہ روکے جانے ، سماجی بہبود کی پنشن لگوانے ، زمین کی حد بندی، وراثت کے معاملات، بارشوں کی وجہ سے پینے کے پانی کی اسکیم کا تباہ ہونا، پی ایم جی ایس وائی کے تحت تعمیر کی گئی سڑکوں کا ٹوٹ جانا ، بجلی کی لائن شفٹنگ، گھر میں پانی داخل ہونے ، پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مکانات فراہم کرنے ، بارش کے پانی سے گھر کو خطرہ وغیرہ کے بارے میں شکایات موصول ہوئیں۔
ضلع مجسٹریٹ نے تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس (ایس ڈی ایم) کو زمین کے تنازعہ، غیر قانونی قبضوں اور زمین کی حد بندی کے معاملات پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ گاؤں کھڈگ مافی میں گرام سماج کی زمین پر تجاوزات کی شکایت پر انہوں نے ایس ڈی ایم، رشی کیش کو جائے وقوع کا معائنہ کرکے ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ گھولاس میں تجاوزات کی شکایت پر ایس ڈی ایم وکاس نگر کو کارروائی کی ہدایت دی گئی۔جمنا میں غیر قانونی کانکنی کی شکایت پر مسز سونیکا نے ایس ڈی ایم وکاس نگر کو چھاپہ مارتے ہوئے کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر چیف ڈیولپمنٹ آفیسر جھرنا کماٹھن، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فائنانس اینڈ ریونیو رام جی شرن شرما، ڈیویژنل فاریسٹ آفیسر چکراتا کلیانی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، انتظامیہ ڈاکٹر ایس کے بارنوال، ایڈیشنل چیف میونسپل آفیسر میونسپل کارپوریشن دہرادون جگدیش لال، ایس ڈی ایم شالینی نیگی، پولیس سپرنٹنڈنٹ، کرائم ایل سرویش پنوار، ایس ڈی ایم ورنا اگروال، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنجے جین، ضلع ترقیاتی افسر سشیل موہن ڈوبھال، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل دھیریندر سنگھ، چیف ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر ودیادھر کاپڑی، ایس ڈی ایم مکیش رمولا، ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر گووردھن، ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر مینا بشٹ، ضلع پنچایتی راج آفیسر ودیا سنگھ سونوال، ضلع سپلائی آفیسر وویک شاہ، بجلی کے سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار سمیت آبپاشی، ایم ڈی ڈی اے ، جل سنستھان، پینے کے پانی کارپوریشن، پی ایم جی ایس وائی اور متعلقہ محکموں کے حکام موجود تھے ۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی